
پاکستان میں "فلسطین کاز” کی توانا آواز مظفر احمد ہاشمی انتقال کر گئے
منگل-19-جون-2018
جماعت اسلامی کراچی کے نائب امیر وسابق رکن قومی اسمبلی مظفر احمد ہاشمی منگل کے روز 80برس کی عمر میں دل کے دورے کی وجہ سے انتقال کرگئے ۔ان کی نماز جنازہ بعد نمازِ عصر جامع مسجد فاروق اعظمؓ نارتھ ناظم آباد بلاکKمیں اداکی گئی ۔نماز جنازہ جماعت اسلامی پاکستان کے سابق امیر سید منور حسن نے پڑھائی جبکہ پاپوش کے قبرستان میں سپردخاک کیا گیا۔