جمعه 15/نوامبر/2024

مظاہرے

القدس میں ترکی کے قونصل خانے کے باہر طیب ایردوآن کی حمایت میں مظاہرہ

ترکی میں حال ہی میں فوج کے ایک مںحرف ٹولے کی جانب سے منتخب صدر رجب طیب ایردوآن کی حکومت کا تختہ الٹنے کی سازش کے بعد فلسطینی عوام کی جانب سے ترک حکومت کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کیا جا رہا ہے۔ غزہ کی پٹی اور غرب اردن کے بعد مقبوضہ بیت المقدس میں بھی ترک حکومت می حمایت اور فوجی بغاوت کی مذمت میں ایک احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔

فلسطینی علاقے غزہ کی ناکہ بندی کےخلاف یورپ بھر میں مٖظاہرے جاری

فلسطینی عوام کے حقوق کے لیے کام کرنے والے اداروں اور یورپ میں مقیم فلسطینی برادری نے غزہ کی پٹی پر اسرائیل کی مسلط کردہ معاشی پابندیوں کے دس سال مکمل ہونے پریورپ بھر میں احتجاجی مظاہرے شروع کیے ہیں۔ جن میں وہاں کی حکومتوں کی توجہ غزہ کی ناکہ بندی کی طرف مبذول کرانے کی قابل قدرکوشش کی جا رہی ہے۔

الشیخ راید صلاح کی گرفتاری کے خلاف ترکی میں احتجاجی مظاہرے

فلسطین کے ممتاز رہ نما اور قبلہ اول کے دفاع کے سرخیل مرد مجاھد الشیخ راید صلاح کی اسرائیلی پولیس کے ہاتھوں گرفتاری اور نو ماہ کے لیے جیل بھیجے جانے پر عالم اسلام میں سخت رد عمل سامنے آیا ہے۔ ترکی کے مختلف شہروں میں بھی الشیخ راید صلاح کی گرفتاری کے خلاف احتجاجی مظاہرے کیے گئے ہیں۔