جمعه 15/نوامبر/2024

مظاہرے

اسرائیلی فوج کا وحشیانہ کریک ڈاؤن، فلسطینیوں کا احتجاج جاری

فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے مختلف شہروں میں آج جمعہ کو علی الصباح قابض صہیونی فوج نے فلسطینیوں کے خلاف وحشیانہ کریک ڈاؤن شروع کیا ہے۔ آخری اطلاعات تک اسرائیلی فوج کی جانب سے نام نہاد تلاشی کی کارروائیوں میں بڑے پیمانے پرلوٹ مار اور توڑپھوڑکے ساتھ متعدد فلسطینیوں کو حراست میں لیا گیا ہے۔

ٹرمپ کے ’اعلان القدس‘ کے خلاف جرمنی اور کینیڈا میں مظاہرے

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے مقبوضہ بیت المقدس کو اسرائیلی ریاست کا دارالحکومت تسلیم کرنے اور امریکی سفارت خانے کی القدس منتقلی کے اعلان کے خلاف یورپی ملکوں میں بھی احتجاج جاری ہے۔

شہید فلسطینی بچے کا جنازہ اسرائیل مخالف مظاہرے میں تبدیل

شہادت کے دو ہفتے کے بعد 17 سالہ فلسطینی لڑکے قتیبہ زھران کو اس کے آبائی علاقے مقبوضہ مغربی کنارے کے طولکرم شہر میں سپرد خاک کردیا گیا۔

حماس رہ نما کو دہشت گرد قرار دینے پر امریکا کے خلاف مظاہرے

امریکی وزارت خارجہ کی جانب سے اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ کے رہ نما کو احمد الغندور کو دہشت گرد قرار دینے پر فلسطین میں عوامی اور سیاسی سطح پر شدید رد عمل سامنے آیا ہے۔

نیتن یاھو کی پالیسیوں سے نالاں ہزاروں صہیونی سڑکوں پرنکل آئے

اسرائیلی ریاست کے وزیراعظم بنجمن نیتن یاھوکی پالیسیوں سے صرف فلسطینی ہی نہیں بلکہ صہیونی بھی سخت نالاں ہیں جس کا اظہار گذشتہ روز اسرائیلی دارالحکومت تل ابیب میں ہونے والے احتجاجی مظاہروں سے ہوتا ہے جس میں ہزاروں صہیونیوں نے سڑکوں پرنکل کرنیتن یاھو کے استعفے کےحق میں مظاہرہ کیا۔

اسرائیلی زندانوں میں قید فلسطینیوں سے یکجہتی،12 ملکوں میں مظاہرے

اسرائیلی جیلوں میں ڈالے گئے فلسطینی شہریوں پر ڈھائے جانے والے مظالم کے خلاف احتجاج کی باز گشت فلسطین سے نکل کر دنیا کے دوسرے ملکوں تک پہنچ گئی ہے۔ گذشتہ روز ایک درجن ملکوں میں فلسطینی اسیران کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لیے مظاہرے، ریلیاں اور جلسے جلوسوں اور سیمیناروں کا اہتمام کیا گیا۔

ڈونلڈ ٹرمپ کے نسل پرستانہ بیانات کے خلاف امریکا میں مظاہرے

انتہائی متنازع صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ کے امریکا کے صدر منتخب ہونے پر امریکا کے مختلف شہروں میں نو منتخب صدر کے نسل پرستانہ بیانات کے خلاف احتجاجی مظاہرے جاری ہیں۔

غرب اردن: فلسطینی مظاہرین پرصہیونی فوج کا طاقت کا استعمال، متعدد زخمی

فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے مختلف شہروں میں گذشتہ روز اسرائیلی ریاستی دہشت گردی، یہودی آباد کاری، فلسطینیوں کے مکانات مسماری اور دیوار فاصل کےخلاف احتجاجی مظاہرے کیے گئے۔ جمعہ کے روز ہونے والے ان احتجاجی مظاہروں میں بڑی تعداد میں شہریوں نے شرکت کی۔ اس موقع پر اسرائیلی فوج نے فلسطینی مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے ان پر لاٹھی چارج کیا، اشک آور گیس کی شیلنگ کی اور ربڑ کی گولیوں کا بے دریغ استعمال کیا جس کے نتیجے میں دسیوں افراد زخمی ہوگئے۔

صحافیوں پر تشدد، فلسطینی صحافتی برادری اسرائیل کے خلاف سراپا احتجاج

فلسطین میں صحافتی برادری کے خلاف اسرائیل کے امتیازی سلوک کے خلاف ملک بھر کے صحافتی، سماجی اور عوامی حلقوں کی طرف سے شدید ردعمل سامنے آیا ہے۔ مقبوضہ فلسطین کے سنہ 1948ء کے مقبوضہ شہروں میں صحافتی برادری کی طرف سے احتجاجی مظاہرے اور جلسے جلوس نکالے جا رہے ہیں۔

بلال کاید کی بھوک ہڑتال 40 ویں روز میں داخل، حالت بدستور تشویشناک

اسرائیلی جیل میں انتظامی حراست کے تحت قید کیے گئے بھوک ہڑتالی فلسطینی اسیر بلال کاید کی ہڑتال آج چالیسویں روز میں جاری ہے۔ دوسری جانب اسیر کے اہل خانہ کا کہنا ہے کہ بلال کی حالت مزید تشویشناک ہو گئی ہے جب کہ انسانی حقوق کی تنظیموں نے بلال کی زندگی کےحوالے سے تشویش کا اظہار کیا ہے۔