جمعه 15/نوامبر/2024

مظاہرے

حوارہ اور نابلس کی نصرت کے لیے رات کے وقت مظاہروں کی اپیل

کل سوموار کی شام فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے شمالی شہرنابلس میں آبادکاروں کی جارحیت کا مقابلہ کرنے کے لیے نوجوانوں سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ حوارہ، بیتا اور دوسرے دیہاتوں میں رات کے وقت احتجاجی مظاہرں میں حصہ لیں۔

ہزاروں صیہونیوں کے نیتن یاہو حکومت کے خلاف مظاہرے

ہفتے کی شام ہزاروں صہیونیوں نے "تل ابیب" کے مرکزمیں بنجمن نیتن یاہو کی سربراہی میں دائیں بازو کی نئی حکومت کے خلاف احتجاجی مظاہرے کیے۔ مظاہرین کا کہنا ہے کہ دائیں بازو کی انتہا پسند حکومت عدلیہ کے فیصلوں میں مداخلت کررہی ہے اور اس کی وجہ سے ملک میں عدالتی نظام کم زور ہو رہا ہے۔

منامہ میں عبرانی سال کا جشن منانے کے خلاف مظاہرے

گذشتہ ہفتے کی شام سے لے کر پیر تک بحرینی شہراور دارالحکومت منامہ کی سڑکوں پر مظاہرے جاری رہے۔ انہوں نے اسرائیلی قابض ریاست کے ساتھ اپنے ملک کےتعلقات معمول پر لانے سے انکار کر دیا، اور انہیں ملک میں عبرانی سال کی تقریبات منانے کی مخالفت میں مظاہرے کیے۔

فلسطین پراسرائیل کے ناجائز تسلط کے خلاف لندن میں 10 ہزار افراد کا جلوس

فلسطین پر اسرائیلی ریاست کے ناجائز قبضے ’نکبہ‘ کی 74ویں سالگرہ کی یاد میں اتوار کو لندن میں برطانوی حکومت کے ہیڈ کوارٹر کے سامنے 10 ہزار سے زائد ہجوم نے فلسطین پر اسرائیلی قبضے کو فوری طور پر ختم کرنے کا مطالبہ کیا۔ مظاہرین نے صحافی شیرین ابو عاقلہ کی تصوایراٹھا کر اسرائیل کی نسل پرستی اور فلسطینیوں کے خلاف مظالم کی مذمت میں نعرے لگائے۔

نزار بنات کےقتل کے خلاف فلسطین بھر میں مظاہرے،پولیس کا مظاہرین پرتشدد

فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے شہروں میں عباس ملیشیا کے ہاتھوں فلسطینی دانشور نزار بنات کے قتل کے خلاف احتجاجی مظاہرے جاری ہیں۔ کل اتوار کے روز ہونے والے مظاہروں کو منتشر کرنےکے لیے فلسطینی اتھارٹی نے طاقت کا وحشیانہ استعمال کیا جس کے نتیجے میں متعدد فلسطینی زخمی ہوگئے۔

غرب اردن میں یہودی آباد کاری اور غاصبانہ اسرائیلی قبضے خلاف مظاہرے

فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے جنوبی شہر الخلیل میں گذشتہ روز عین البیضا کے مقام پر اسرائیلی فوج کے غاصبانہ قبضے کے مذموم عزائم کے خلاف احتجاجی مظاہرے کیے گئے۔ اسرائیلی فوج نے مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے ان پر طاقت کا استعمال کیا جس کے نتیجے میں متعدد افراد زخمی ہوگئے۔

نیتن یاھو کے استعفے کے لیے مسلسل 30 ویں ہفتے مظاہرے جاری

قابض صہیونی ریاست کے وزیراعظم بنجمن نیتن یاھو کے استعفے کے لیے مسلسل 30 ویں ہفتے احتجاج جاری ہے۔گذشتہ روز بھی مقبوضہ فلسطین کے مختلف شہروں میں نیتن یاھو کے استعفے کے لیے مظاہرے ہوئے۔

فرانس میں الحاق کے خلاف زبردست مظاہرے

اگلے ماہ فلسطینی اراضی کو الحاق کرنے کے اسرائیل کے منصوبے کے خلاف ہفتے کے روز متعدد فرانسیسی شہروں میں مظاہرے ہوئے۔

غزہ میں الحاق کے خلاف زبردست مظاہرے

اسرائیلی الحاق کے منصوبے کے خلاف سینکڑوں فلسطینی شہریوں نے رفح ، غزہ کی جنوبی پٹی میں انسانی زنجیر بنائی۔

برلن میں فلسطینیوں کا الحاق مخالف مظاہرہ

مظاہرین نے فلسطینی جھنڈے لہرائے اور الحاق کی مذمت کے بینر اٹھا رکھے تھے۔