جمعه 15/نوامبر/2024

مظاہرین

فلسطینی مظاہرین کا قابض اسرائیلی فوج پر پتھرائو، تین اہلکار زخمی

فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے میں قابض فوج اور فلسطینی مظاہرین کے درمیان ہونے والے تصادم کے نتیجے میں کم سے کم تین اسرائیلی فوجی زخمی ہوگئے۔

قابض صہیونی فوج نہتے فلسطینی مظاہرین پرپل پڑی، مظاہرین لہو لہان

فلسطین کے مقبوضہ بیت المقدس میں سول سوسائٹی کے کارکنوں کی طرف سے صہیونی جیل میں فلسطینی رہ نما سامر العرابید کو وحشیانہ تشدد کا نشانہ بنائے جانے کے خلاف نکالی گئی ایک ریلی کے شرکاء پر وحشیانہ تشدد کیا جس کے نتیجے میں کئی افراد زخمی اور لہو لہان ہوگئے۔

غزہ میں فلسطینی مظاہرین پر صہیونی فوج کا حملہ، 17 شہری زخمی

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق غزہ کی مشرقی سرحد پر جمع ہونے والے فلسطینی مظاہرین پرپر فائرنگ کے نتیجے میں 17 فلسطینی زخمی ہوگئے۔

اسرائیلی فوج کی مشرقی غزہ میں مظاہرین پر فائرنگ،60 فلسطینی زخمی

فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی پر اسرائیلی فوج کی طرف سے نہتے فلسطینی مظاہرین پر فائرنگ کا سلسلہ جاری ہے۔ جمعہ کے روز قابض اسرائیلی فوج نے مشرقی غزہ میں سرحد پر مظاہرہ کرنے والے فلسطینیوں پر آنسوگیس کی شیلنگ کے ساتھ براہ راست فائرنگ کی، جس کے نتیجے میں کم سے کم 60 فلسطینی شہری زخمی ہو گئے۔

فلسطینیوں کو اپنے حقوق کے لیے پرامن احتجاج کا حق ہے:فرانس

فرانس میں فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی میں یوم الارض کے موقع پر فلسطینی شہریوں کے پرامن مظاہروں پر اسرائیلی فوج کی وحشیانہ فائرنگ کی مذمت کی ہے اور کہا ہے کہ نہتے فلسطینیون پر اندھا دھند شیلنگ پر پیرس کو گہری تشویش لاحق ہے۔

اسرائیلی فوج کا پرامن مظاہرین پر حملہ، تشدد سے 19 فلسطینی زخمی

فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے وسطی شہر رام اللہ میں قائم الجلزون پناہ گزین کیمپ پر اسرائیلی فوج نے حملہ کر دیا جس کے نتیجے میں کم سے کم 19 فلسطینی شہری زخمی ہو گئے۔

اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے غزہ میں متعدد مظاہرین زخمی

فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی پر قابض صہیونی فورسز کی طرف سے کی گئی بلا اشتعال فائرنگ کے نتیجے میں متعدد شہری زخمی ہو گئے۔

مظاہرین اور اسرائیلی فوج میں پرتشدد جھڑپیں، 13 فلسطینی،ایک صہیونی زخمی

فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے شمالی شہر نابلس میں بورین اور بیتا کے مقام پر فلسطینی شہریوں کی احتجاجی ریلیوں پر اسرائیلی فوج کے وحشیانہ تشدد کے نتیجے میں ایک درجن سے زاید فلسطینی زخمی ہو گئے ہیں۔ ادھر ایک دوسری کارروائی میں ایک صہیونی فوجی بھی شدید زخمی ہوا ہے۔

غرب اردن: فلسطینی مظاہرین پرصہیونی فوج کا طاقت کا استعمال، درجنوں زخمی

فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے مختلف شہروں میں گذشتہ روز اسرائیلی ریاستی دہشت گردی، یہودی آباد کاری، فلسطینیوں کے مکانات مسماری اور دیوار فاصل کے خلاف احتجاجی مظاہرے کیے گئے۔

اسرائیلی فوج کا بیت المقدس میں مظاہرین پر حملہ، 19 فلسطینی لہولہان

فلسطین کے مقبوضہ بیت المقدس شہر میں العیزریہ کے مقام پر پرامن اور نہتے فلسطینیوں کی ایک احتجاجی ریلی پر اسرائیلی فوج نے طاقت کا وحشیانہ استعمال کیا ہے، جس کے نتیجے میں کم سے کم 19 فلسطینی زخمی ہو گئے ہیں۔