
اسرائیلی جیلوں میں 1500 فلسطینیوں کی اجتماعی بھوک ہڑتال شروع
پیر-17-اپریل-2017
اسرائیلی زندانوں میں انسانی حقوق کی سنگین پامالیوں کے شکار ہزاروں فلسطینیوں نے آج سے مرحلہ وار بہ طور احتجاج بھوک ہڑتال کا آغاز کیا ہے۔ آج 17 اپریل بہ روز سوموار کو فلسطین میں یوم اسیران کے موقع پر 1500 فلسطینیوں نے بھوک ہڑتال شروع کی ہے۔