
اسرائیل کی مصنوعی سیارے سے رابطے کی تمام کوششیں بدستور رائیگاں
اتوار-18-ستمبر-2016
اطلاعات کے مطابق منگل کے روز مشرق وسطیٰ میں جاسوسی کے مقاصد کے لیے فضاء میں چھوڑے گئے سیٹلائٹ سے اسرائیلی ماہرین کی جانب سے رابطے کی تمام کوششیں ناکام ثابت ہوئی جس کے نتیجے میں صہیونی ریاست نے سخت مایوسی کا اظہار کیا ہے۔ اسرائیلی ماہرین کا کہنا ہے کہ وہ مصنوعی سیارے سے رابطہ بحال کرنے کی کوششیں کر رہے ہیں مگر کئی روز گذر جانے کے باوجود وہ اپنے مشن میں کامیاب نہیں ہو سکے ہیں۔