
انتہا پسند یہودیوں کے قبلہ اول پر دھاوے
منگل-16-مارچ-2021
قابض صہیونی فوج اور پولیس کی فول پروف سیکیورٹی میں یہودی شرپسندوں کی مسجد اقصیٰ کی بے حرمتی کا سلسلہ جاری ہے۔ کل سوموار اسرائیلی فوج اور پولیس کی فول پروف سیکیورٹی میں درجنوں یہودی انتہا پسندوں نے مسجد اقصیٰ میں داخل کر مقدس مقام کی بے حرمتی کی۔ یہودی آباد کاروں کی قبلہ اول پر دھاووں کی قیادت اسرائیل کے انتہا پسند یہودی لیڈروں یہودا گلیک نے کی۔ اس موقعے پر اسرائیلی فوج کی مسجد اقصیٰ کے مصلی قبلی کی چھت پر چڑھ کر مقدس مقام کی بے حرمتی کی۔