دوشنبه 28/آوریل/2025

مصر

اسرائیل نے فلسطین ۔ اسرائیل سربراہ اجلاس کی امریکی تجویز مسترد کردی

عبرانی میڈیا نے انکشاف کیا ہے کہ "اسرائیل" نے فلسطینی اتھارٹی، مصر اور اردن کے وزرائے خارجہ کی سطح پر واشنگٹن یا کسی عرب ملک میں سربراہی اجلاس منعقد کرنے کی امریکی تجویز کو مسترد کر دیا۔

زخمی یاسر عطیہ مصر میں خالقِ حقیقی سے جا ملے

فلسطینی تنظیم اسلامی جہاد کے مسلح ونگ القدس بریگیڈ کے ایک سینئر کمانڈریاسر عطیہ مصری بدھ کی صبح خالقِ حقیقی سے جا ملے۔ وہ مئی 2021 میں "سیف القدس" کے دوران شدید زخمی ہوئے تھے۔

مفتی اعظم مصر کو برطانوی پارلیمان سے خطاب کی دعوت نہیں دی گئی: ترجمان

برطانوی دارلعوام کی ایک ترجمان نے اس بات سے انکار کیا ہے کہ مفتی اعظم مصر کو پارلیمان خطاب کی دعوت دی گئی ہے۔ انہیں اس مقصد سے برطانیہ آنے کی دعوت بھی نہیں دی گئی۔

مصرکی الخلیل میں فلسطینی دیہات کی مسماری کے اسرائیلی منصوبے کی مذمت

مصری وزارت خارجہ نے قابض حکام کی جانب سے مسافر یطا کے متعدد دیہاتوں کو مسمار کرنے کےعزائم اور اس کے نتیجے میں ان دیہاتوں سے ہزاروں فلسطینیوں کے بے گھر ہونے کے خطرے پر گہری تشویش کا اظہار کیا ہے۔

مصر: انتہا پسندوں کے حملے میں گیارہ فوجی ہلاک

مصر کے شورش زدہ علاقے جزیرہ نما سیناء سے متصل نہر سویز زون میں دہشت گردی کے حملے میں گیارہ فوجی ہلاک ہو گئے ہیں۔

فلسطینی صورتحال پر اردن، مصر اور امارات کا غیر اعلانیہ سربراہ اجلاس

کل اتوار کو مصر، اردن اور متحدہ عرب امارات نے ایک مشترکہ بیان میں اسرائیل کو خبردار کیا ہے کہ وہ امن کے مواقع کو نقصان پہنچانے والے تمام اقدامات سے باز رہے۔ تینوں ممالک نے دو ریاستی حل کے لیے فریقین کےدرمیان بامقصد مذاکرات کی بحالی کی ضرورت اور اہمیت پر بھی زور دیا۔

اسرائیلی عہدیدار کا حال ہی میں مصر کا خفیہ دورہ

اتوار اسرائیلی آرمی ریڈیو نے انکشاف کیا کہ نام نہاد فلسطینی علاقوں میں اسرائیلی حکومت کی سرگرمیوں کے رابطہ کار میجر جنرل غسان علیان نے حال ہی میں خفیہ طور پر مصری دارالحکومت قاہرہ کا دورہ کیا۔

مصری وزیرخارجہ اسرائیل میں چھ ملکی سربراہ کانفرنس میں شرکت کریں گے

عبرانی میڈیا نے اطلاع دی ہے کہ مصری وزیر خارجہ سامح شکری پیر کو ایک سیاسی سربراہی اجلاس میں شرکت کے لیے اتوار کو تل ابیب پہنچیں گے۔ یہ اپنی نوعیت کا پہلا اجلاس ہے جس میں امریکا، متحدہ عرب امارات، بحرین، مراکش اور اسرائیل کے ہم منصب شامل ہیں۔

اسرائیلی، مصری اور اماراتی سربراہان کی شرم الشیخ میں سربراہ ملاقات

اسرائیلی وزیر اعظم نفتالی بینیٹ مصر کے صدر عبدالفتاح السیسی اور ابوظبی کے ولی عہد الشیخ محمد بن زاید کے ساتھ شرم الشیخ میں سہ فریقی سربراہی اجلاس میں شرکت کریں گے۔

چیمپیئن شپ جیتنے والے مصری اسکواش کھلاڑی کی فلسطینیوں کی حمایت

مصری اسکواش کھلاڑی علی فرج نے برطانوی "آپٹیکا" چیمپئن شپ جیتنے کے بعد اور عالمی سطح پر کھیل میں دوسرے نمبر کے کھلاڑی کا ٹائٹل پہننے کے بعد اسرائیل کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔ انہوں نے اپنی جیت کو فلسطینیوں کی جیت قرار دیا اور کہا کہ جس طرح کی مشکلات اور مصائب ان دنوں یوکرینی عوام برداشت کررہے ہیں فلسطینی قوم اس طرح کی مشکلات 74 سال سے برداشت کررہےہیں۔