جمعه 15/نوامبر/2024

مصری فوج

رفح کراسنگ پر قابض فوج کی فائرنگ سے 4 مصری فوجی شہید

اسرائیلی قابض فوج کی غزہ کے جنوبی شہر رفح میں فائرنگ کے نتیجے میں کم سے کم چار مصری فوجی شہید اور دیگر زخمی ہو گئے۔

اسرائیلی فوج کے ساتھ جھڑپ میں جاں بحق مصری فوجی کی تدفین

ہفتے کی شام مصر اور اسرائیل کی سرحد پر ایک جھڑپ میں مارے جانے والے مصری بارڈر پولیس اہلکار محمد صلاح کی میت اس کے ورثاء کے حوالے کیے جانے کےبعد آج اس کے آبائی علاقے میں اسے سپرد خاک کردیا گیا۔

مصر: انتہا پسندوں کے حملے میں گیارہ فوجی ہلاک

مصر کے شورش زدہ علاقے جزیرہ نما سیناء سے متصل نہر سویز زون میں دہشت گردی کے حملے میں گیارہ فوجی ہلاک ہو گئے ہیں۔

مصری فوج کے ہاتھوں ماہی گیروں کے قتل کی تحقیقات کا مطالبہ

فلسطین میں انسانی حقوق کے لیے کام کرنے والی تنظیموں‌ نے جمعہ کے روز مصری فوج کی فائرنگ سے دو فلسطینی ماہی گیروں کے قتل اور ایک کو یرغمال بنائے جانے کے واقعے کو سنگین جرم قرار دیتے ہوئے اس کی فوری اور شفاف تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔

مصری فوج کے ہاتھوں دو ماہی گیروں کے قتل کی فلسطین میں شدید مذمت

فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی میں جمعہ کے روز سمندر میں مچھلیوں‌کے شکار کے دوران دو مچھیروں کی مصری فوج کے فائرنگ سے ہلاکت پر فلسطینی قوتوں کی طرف سے شدید رد عمل سامنے آیا ہے۔

ہمارے بچوں کو کس جرم میں شہید کیا گیا؟ فلسطینیوں کا مصری فوج سے سوال

جمعہ کے روز فلسطین کے محصور اور جنگ سے تباہ حال علاقے غزہ کی پٹی میں تین سگے بھائی رفح کے قریب سمندر میں مچھلیوں کے شکار کے لیے نکلے مگریہ ان کی زندگی کا آخری سفر ثابت ہوا۔

مصر کا غزہ کی سرحد پر 9 سرنگیں مسمار کرنے کا دعوی

مصری فوج نے دعویٰ کیا ہے کہ اس نے شمالی سیناء میں غزہ کی سرحد پر فلسطینیوں کی کھودی گئی 9 سرنگیں مسمار کی ہیں۔

حج اسکیم کے تحت سعودیہ جانے والا فلسطینی مصر میں گرفتار

مصری حکام نے غزہ کی پٹی سے تعلق رکھنے ایک فلسطینی کو حراست میں لینے کے بعد نامعلوم مقام پر منتقل کردیا ہے۔ حراست میں لیے گئے فلسطینی کو خادم الحرمین الشریفین کی طرف سے جاری کردہ حج اسکیم کے تحت فریضہ حج کی ادائیگی کے لیے دیگر فلسطینیوں کے ہمراہ مصر کے راستے سعودی عرب روانہ کیا گیا تھا۔