
غزہ میں جنگ نہ رکی تو پوراخطہ جنگ کی لپیٹ میں آئے گا:یو این عہدیدار
جمعہ-23-اگست-2024
مشرق وسطیٰ کے امن عمل کے لیے اقوام متحدہ کے خصوصی کوآرڈینیٹر ’ٹور وینس لینڈُ‘ نے خبردار کیا ہے کہ پورا خطہ غزہ جنگ کی وجہ سے جنگ کے دھانے پر کھڑا ہے۔ اگر غزہ میں جنگ بند نہ کی گئی مشرق وسطیٰ میں جنگ کا آتش فشاں پھٹ سکتا ہے جس کی لپیٹ میں کروڑوں لوگ آ سکتے ہیں۔