چهارشنبه 30/آوریل/2025

مسماری

فلسطینی علاقے’قبیہ’ میں 67 سال قبل قتل عام کی ہولناک یادیں

ارض فلسطین پر صہیونی ریاست کے غاصبانہ اور ناجائز قبضے کے دوران وحشی صہیونی درندوں کے ہاتھوں فلسطینیوں کے اجتماعی قتل عام کے ان گنت واقعات تاریخ پرموجود ہیں، جو صہیونی ریاست کے ماتھے پر بدنما داغ ہیں۔

اسرائیلی فوج کا 96 گھنٹوں میں فلسطینی مکانات مسمار کرنے کا حکم

فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے جنوبی شہر بیت لحم میں اسرائیلی فوج نے ایک فلسطینی خاندان کو اپنا مکان 96 گھنٹوں کےاندر اندر مسمار کرنے کا حکم دیا ہے۔

مکانات مسماری ‘دوستی کی آڑ’ میں غرب اردن کے الحاق کی مہم جاری

قابض صہیونی ریاست کی جانب سے دو عرب ملکوں متحدہ عرب امارات اوربحرین کے ساتھ تعلقات کے قیام کے ساتھ یہ اعلان کیا گیا کہ صہیونی ریاست نے غرب اردن کے اسرائیل سے الحاق کا منصوبہ منسوخ کردیا ہے۔ مگر زمینی حقیقت اس کےبرعکس ہے۔

لاک ڈائون کے باوجود صہیونی فوج نے فلسطینی سے زبردستی مکان مسمار کرادیا

قابض صہیونی ریاست کی نسل پرستی اور ریاستی جبر کے تحت فلسطینیوں ‌کے گھروں کی ان کے ہاتھوں مسماری کا سلسلہ جاری رہے۔ کل جمعہ کو ایک اور فلسطینی شہری سے جبرا اس کا مکان مسمار کرا دیا، جس کے نتیجے میں کم سے کم چار خاندانوں کے 20 افراد بے گھر ہوگئے ہیں۔

اسرائیلی حکام کا بیت المقدس میں ایک مسجد شہید کرنے کا حکم

قابض صہیونی پولیس نے مقبوضہ بیت المقدس میں سلوان کالونی میں موجود کئی سال پیشتر تعمیر کی گئی مسجد القعقاع کو شہید کرنے اور جگہ خالی کرکے یہودیوں کے حوالے کرنے کا حکم دیا ہے۔

مکانات مسماری کے خلاف القدس کے باشندوں‌کے ڈٹ جانے کا جرات مندانہ اقدام

قابض حکام مقبوضہ بیت المقدس کے عوام اور ان کی املاک کے خلاف بھرپور اور منظم مہم چلا رہے ہیں۔ مقدس شہر کو اپنے اصلی باشندوں سے خالی کرنے اور انہیں یہودی آباد کاروں کی جگہ بنانے کی کوشش میں شہر اصل تاریخ کو مسخ کیا جا رہا ہے.

العراقیب گاوں کو صہیونی فوج کے ہاتھوں 177 ویں بار مسمار

گذشتہ سات سال سے اسرائیلی فوج کی دہشت گردی کا تواتر کے ساتھ نشانہ بننے والا العراقیب گاؤں ایک بار پھر مرتبہ مسمار کردیا گیا۔ فلسطینی قصبے العراقیب کی مسماری کا سلسلہ جولائی 2010ء کے بعد سے جاری ہے اور اب تک اسے 177 بار مسمار کیا جا چکا ہے۔ گذشتہ روز کی انہدامی کارروائی میں صہیونی فوجیوں نے العراقیب گاوں کے باشندوں کے عارضی خیمے بھی اکھاڑ پھینکے اوران کی کرسیاں اور خیموں میں موجود دیگر سامان بھی لوٹ لیا۔

القدس میں ایک اور فلسطینی سے اس کا مکان مسمار کرادیا، 15 افراد بےگھر

قابض صہیونی حکام نے مقبوضہ بیت المقدس میں صور باھر کے مقام پر ایک اور فلسطینی خاندان سے اس کا مکان زبردستی اسی کے ہاتھوں مسمار کردیا جس کے نتیجے میں گھر میں رہنے والے 5 بچوں اور 5 خواتین سمیت 15 افراد بےگھر ہوگئے ہیں۔

مکانات کی مسماری اور اراضی پر قبضے الحاق کا خاموش صہیونی حربہ

فلسطین میں کرونا کی وبا نے فلسطینی قوم کی مشکلات میں کئی حوالوں سے اضافہ کیا ہے۔ اس خوفناک وبا کی موجودگی میں بھی صہیونی ریاست اپنے توسیع پسندانہ جرائم کو آگے بڑھانے، فلسطینیوں کے گھروں کومسمار کر کے ان پر عرصہ حیات تنگ کرنے اور فلسطینی اراضی پر غاصبانہ قبضے کی ظالمانہ پالیسی پرعمل پیرا ہے۔

اسرائیلی پولیس نے اللد شہر میں فلسطینی خاندان کا مکان مسمار کردیا

قابض صہیونی حکام نے سنہ 1948ء کی جنگ میں صہیونی ریاست کے تسلط میں آنے والے شہر اللد میں ایک فلسطینی خاندان کا مکان مسمار کر دیا جس کے نتیجے میں گھر میں موجود خواتین اور بچوں سمیت تمام افراد کھلے آسمان تلے آگئے۔