چهارشنبه 30/آوریل/2025

مسماری

مکانات مسماری اور اسرائیلی غاصبانہ قبضے کے خلاف النقب میں مظاہرہ

فلسطینی علاقوں میں اسرائیلی فوج کی جانب سے فلسطینیوں کے مکانات اور دیگر جائیدادوں کی مسماری اور غاصبانہ قبضے کے خلاف سنہ 1948ء کے مقبوضہ علاقے جزیرہ نما النقب میں ہزاروں فلسطینیوں‌ نے احتجاجی جلوس نکالا۔

اقوام متحدہ کا اسرائیل سے فلسطینی املاک کی مسماری روکنے کا مطالبہ

اقوام متحدہ کے مندوبین اور انسانی حقوق کے ذمہ داران نے اسرائیلی ریاست کے ہاتھوں فلسطینیوں ‌کے گھروں ‌کی مسماری کی شدید مذمت کرتے ہوئے مسماری کی کارروائیاں فوری طور پر روکنے کا مطالبہ کیا ہے۔

فلسطینی اِملاک کی مسماری،الحاق کے منصوبے پر عمل درآمد کی خاموش کوشش

فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے اور مقبوضہ بیت المقدس میں اسرائیلی حکومت کی طرف سے نسل پرستانہ پالیسی پر عمل درآمد کرتے ہوئے فلسطینیوں کے گھروں کی مسماری کی مہم دراصل فلسطینیوں ‌کو ان کے گھروں سے جبری بے دخل کرنے اور غرب اردن کے اسرائیل سےالحاق کی مذموم اسکیم پر عمل درآمد کی کوشش ہے۔

اکتوبر میں صہیونی حکام کے فلسطینیوں کی املاک پر 81 حملے

قابض صہیونی حکام نے گذشتہ ماہ اکتوبر میں فلسطینیوں کی املاک پر 81 حملے کیے۔ ان میں املاک کی مسماری، انہیں غصب کرنے، خالی کرانے اور ان کی مسماری کے نوٹسز کے واقعات شامل ہیں۔

یورپی وفود کا مسمار شدہ فلسطینی بستی کا دورہ، متاثرین سے ملاقات

یورپی یونین کے 14 ممالک کے ہائی کمشنرز کے مندوبین پر مشتمل وفد نے کل جمعہ کے روز شمالی وادی اردن میں 'خربہ حمصہ' کا دورہ کیا۔ اس بستی کے 11 مکانات گذشتہ منگل کو اسرائیلی فوج نے مسمار کر دیے تھے جس کے نتیجے میں 41 بچوں سمیت 85 افراد بے گھر ہوگئے تھے۔

فلسطینیوں‌کی املاک مسماری پر برطانیہ کا اظہار تشویش

برطانیہ نے مقبوضہ وادی اردن اور دیگر فلسطینی علاقوں میں اسرائیلی حکام کے ہاتھوں فلسطینیوں کی املاک کی مسماری کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے املاک کی مسماری پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔

مکانات مسماری فلسطینیوں کو ھجرت پرمجبور کرنے کا اسرائیلی ہتھکنڈہ

فلسطینی قوم کو قابض اورغاصب صہیونی ریاست کی طرف سے کے انواع کے مظالم کا سامنا ہے۔ انہی مظالم میں ایک شکل ان کے گھروں ‌کی جبری مسماری اور غیرقانونی قرار دے کر فلسطینیوں پرعرصہ حیات تنگ کرنا ہے۔ جب سے عرب ممالک کی اسرائیل کے ساتھ دوستی کی مہم شروع ہوئی ہے فلسطینیوں کے گھروں کی مسماری کی مہم بھی شدید تر ہوگئی ہے۔

رواں سال کے دوران صہیونی فوج کے ہاتھوں فلسطینیوں کی 689 املاک مسمار

اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کے لیے کام کرنے والے ادارے 'اوچا' کی طرف سے جاری کردہ ایک رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ رواں سال کے دوران قابض صہیونی فوج کے ہاتھوں فلسطینیوں‌ کے 689 مکانات مسمار کیے گئے۔

سال 2020ء کے 10ماہ میں اسرائیل کے ہاتھوں 218 مکانات مسمار

قابض صہیونی فوج کے ہاتھوں رواں سال کے دوران بھی فلسطینیوں کے گھروں کی مسماری کا سلسلہ جاری رہا۔ ایک رپورٹ کے مطابق سال 2020ء کے 10 ماہ کے دوران قابض ریاست نے فلسطینیوں کو ان کے 218 گھروں سے محروم کیا۔

اسرائیلی فوج نے وادی اردن میں فلسطینیوں کی درجنوں املاک مسمار کردیں

قابض اسرائیلی فوج نے فلسطین کے مقبوضہ وادی اردن کے علاقے میں 11 فلسطینی خاندانوں کی ملکیتی درجنوں املاک مسمار کر دیں۔