چهارشنبه 30/آوریل/2025

مسماری

اسرائیلی فوج کا پرائمری اسکول پر حملہ، مسماری کا نوٹس دے دیا

قابض اسرائیلی فوج نے وادی اردن کے علاقے وادی المالح میں بدو قبائل کے بچوں کے لئے قائم التحدی اسکول پر دھاوا بول دیا ۔ صہیونی فوج نے ایک بار پھر سے اس عمارت کو منہدم کرنے کا حکم دے دیا ہے۔

اسرائیل نے فلسطینیوں کی 24 املاک دو ہفتوں کے دوران مسمار کر دی: یو این

اقوام متحدہ کے مرکز برائے انسانی حقوق'اوچا' کی طرف سے جاری کردہ ایک رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ گذشتہ دو ہفتوں کے دوران اسرائیلی حکام نے فلسطینیوں کی 24 املاک مسمار کریں۔ اسرائیلی حکام نے دعویٰ‌ کیا کہ یہ املاک فلسطینیوں نے غیر قانونی طور پرتعمیر کی تھیں اور ان کی تعمیر کے لیے اجازت نہیں لی گئی تھی۔

یہودی شرپسندوں کے وادی اردن میں فلسطینیوں کی املاک پر حملے

اسرائیلی فوج اور پولیس کی فول پروف سیکیورٹی میں یہودی آباد کاروں نے فلسطینیوں کی املاک پر حملوں کا سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے۔ گذشتہ روز قابض فوج کی موجودگی میں یہودی شرپسند ٹولوں نے شمالی وادی اردن میں فلسطینیوں کے گھروں اور گاڑیوں‌ پر سنگ باری کی۔

اسرائیل نے عراقیب گائوں کو 182ویں مرتبہ مسمار کر دیا

صہیونی ریاست کے اہلکاروں نے ایک بار پھرسے مسلسل 182 ویں مرتبہ فلسطینی بدوئوں کے گائوں عراقیب کو مسمارکر دیا ہے۔

اسرائیل کا الخلیل میں مسجد شہید کرنے اور اسکول مسمار کرنے کا نوٹس

قابض اسرائیلی حکام نے غرب اردن کے جنوبی شہر الخلیل میں مسافر یطا کے مقام پر ایک زیر تعمیر مسجد کو شہید کرنے اور ام قصہ کے مقام پر واقع ایک پرائمری اسکول کو مسمار کرنے کا حکم دیا ہے۔

اسرائیلی فوج نے بیت المقدس میں فلسطینیوں کے 8 مکانات مسمار کر ڈالے

قابض صہیونی حکام نے مقبوضہ بیت المقدس کے شمال مغربی علاقے بیت اکسا میں فلسطینیوں کے کم سے کم 8 مکانات مسمار کر دیے۔

صہیونی خاتون کو جھنم واصل کرنے والے فلسطینی کا گھر مسمار کرنے کا حکم

اسرائیلی ذرائع ابلاغ نے بتایا ہے کہ فوج نے زیر حراست فلسطینی شہری محمد مروح قبھا کا مکان مسمار کرنے کا حکم جاری کر دیا ہے۔

سال 2020ء کے دوران صہیونی حکام کے ہاتھوں فلسطینیوں کے 729 مکانات مسمار

اسرائیل میں انسانی حقوق کے میدان میں‌ کام کرنے والے ایک گروپ 'بتسلیم' کی طرف سے جاری کردہ ایک رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ سال 2020ء کے دوران صہیونی حکام کے ہاتھوں فلسطینیوں کے 729 مکانات مسمار کیے ہیں۔

العراقیب گائوں کو صہیونی فوج کے ہاتھوں 181 ویں بار مسمار

گذشتہ سات سال سے اسرائیلی فوج کی دہشت گردی کا تواتر کے ساتھ نشانہ بننے والا العراقیب گاؤں ایک بار پھر مرتبہ مسمار کر دیا گیا۔ فلسطینی قصبے العراقیب کی مسماری کا سلسلہ جولائی 2010ء کے بعد سے جاری ہے اور اب تک اسے 181 بار مسمار کیا جا چکا ہے۔ گذشتہ روز کی انہدامی کارروائی میں صہیونی فوجیوں نے العراقیب گائوں کے باشندوں کے عارضی خیمے بھی اکھاڑ پھینکے اوران کی کرسیاں اور خیموں میں موجود دیگر سامان بھی لوٹ لیا۔

دو ہفتوں میں اسرائیل نے فلسطینیوں کی 52 املاک مسمار کر دیں: یو این

اقوام متحدہ کی طرف سے جاری ایک رپورٹ میں‌بتایا گیا ہے کہ صہیونی ریاست کی طرف سے گذشتہ دو ہفتوں کے دوران فلسطینیوں کے 52 مکانات اور دیگر املاک مسمار کی گئی ہیں ۔یہ تمام املاک غرب اردن اور القدس میں واقع ہیں۔