
اسرائیلی فوج کا فلسطینیوں کے 25 مکانات مسمار کرنے کا حکم
منگل-9-فروری-2021
قابض اسرائیلی فوج نے فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے شمالی شہر نابلس میں فلسطینیوں کے 25 مکانات کی مسماری یا ان کی تعمیر روکنے کےاحکامات صادر کیے ہیں۔
منگل-9-فروری-2021
قابض اسرائیلی فوج نے فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے شمالی شہر نابلس میں فلسطینیوں کے 25 مکانات کی مسماری یا ان کی تعمیر روکنے کےاحکامات صادر کیے ہیں۔
اتوار-7-فروری-2021
فلسطین میں مقبوضہ بیت المقدس میں فلسطینیوں کے گھروں کو مسمار کرنے اور یہودی آبادکاری کے خلاف فلسطینیوں نے سلوان کے مقام پر احتجاجی مظاہرہ کیا۔ مظاہرے میں سیکڑوں مقامی شہریوں کے علاوہ غیر ملکی کارکن بھی شریک تھے۔ انہوں نے ہاتھوں میں بینرز اور کتبے اٹھا رکھے تھے جن پر فلسطینیوں کی املاک کی مسماری، گھروں کو منہدم کرنے، ان کی املاک پر غاصبانہ قبضے اور اراضی غصب کرنے کا سلسلہ روکنے کے مطالبات درج تھے۔
ہفتہ-6-فروری-2021
فلسطین میں اقوام متحدہ کے انساںی حقوق کے مرکز 'اوچا' کی طرف سے جاری کردہ ایک رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ گذشتہ دو ہفتوں کے دوران اسرائیلی فوج نے فلسطینیوں کی 69 املاک مسمار کیں یا انہیں قبضے میں لیا گیا۔
جمعرات-4-فروری-2021
اسرائیل کی عدالت نے جنین کے گائوں طرہ سے تعلق رکھنے والے فلسطینی اسیر محمد قبھا کے گھر کو مسمار کرنے کے حکم کے خلاف دائر درخواست مسترد کر دی ہے۔
جمعرات-4-فروری-2021
قابض اسرائیلی فوج نے جنین شہر کے علاقے الجلامہ کراسنگ کےقریب واقع فلسطینی شہریوں کی درجنوں دکانیں منہدم کر دی۔
منگل-2-فروری-2021
قابض اسرائیلی فوج نے وادی اردن کے علاقے خربت حمصہ میں واقع فلسطینی زرعی املاک اور رہائشی تنصیبات کو کالے قانون کی آڑ میں مسمار کر دیا۔
جمعہ-29-جنوری-2021
اسرائیلی حکام کی جانب سے فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے جنوبی شہر الخلیل میں زنوتا کے مقام پرفلسطینیوں کے گھروں اور طبی مراکز کی مسماری کے نئے نوٹسز کے بعد مقامی آبادی ایک نئے اور سنگین خطرے سے دوچار ہوگئی ہے۔
منگل-26-جنوری-2021
قابض اسرائیلی فوج نے وادی اردن کے شمال میں واقع وادی خربت الماطح پر ہلہ بول دیا اور علاقے کے متعدد رہائشیوں کو ان کے گھروں کو گرانے کا حکم دے دیا۔
منگل-26-جنوری-2021
قابض اسرائیلی فوج نے مقبوضہ مغربی کنارے کے جنوبی شہر الخلیل میں اپنی بدمعاشی ثابت کرتے ہوئے ایک ڈسپنسری اور دیہی کونسل کا دفتر مسمار کرنے کا حکم دیا ہے۔
پیر-25-جنوری-2021
قابض اسرائیلی فوج نے طوباس کے مشرق میں واقع وادی خربت یرزہ کے رہائشی فلسطینیوں کو مطلع کیا ہے ان کے عارضی گھروں کو علاقے سے ہٹا دیا جائے گا۔