چهارشنبه 30/آوریل/2025

مسماری

اسرائیلی حکام نے فلسطینی شہری سے مکان زبردستی مسمار کرادیا

قابض صہیونی حکام نے مسجد اقصیٰ‌ کے قریب العیساویہ کے مقام کے قریب واقع ایک فلسطینی شہری کا مکان زبردستی مسمار کرا دیا۔

دو ہفتوں میں اسرائیلی حکام کے ہاتھوں فلسطینیوں کی 35 املاک مسمار

اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کے رابطہ دفتر 'اوچا' کی طرف سے جاری کردہ ایک رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ گذشتہ دو ہفتوں کے دوران اسرائیلی حکام نے غیرقانونی قرار دے کر فلسطینی شہریوں کی 35 املاک مسمار کیں یا ان پرقبضہ کیا۔

اسرائیل کے الخلیل میں فلسطینیوں کو سات مکانات مسمار کرنے کے نوٹس

قابض صہیونی حکام نے فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے جنوبی شہر الخلیل میں فلسطینیوں کو ان کے 7 مکانات مسمار کرنے کے احکامات دیے ہیں۔

العراقیب گائوں کو صہیونی فوج کے ہاتھوں 183 ویں بار مسمار

گذشتہ سات سال سے اسرائیلی فوج کی دہشت گردی کا تواتر کے ساتھ نشانہ بننے والا العراقیب گاؤں ایک بار پھر مرتبہ مسمار کردیا گیا۔ فلسطینی قصبے العراقیب کی مسماری کا سلسلہ جولائی 2010ء کے بعد سے جاری ہے اور اب تک اسے 183 بار مسمار کیا جا چکا ہے۔ گذشتہ روز کی انہدامی کارروائی میں صہیونی فوجیوں نے العراقیب گائوں کے باشندوں کے عارضی خیمے بھی اکھاڑ پھینکے اوران کی کرسیاں اور خیموں میں موجود دیگر سامان بھی لوٹ لیا۔ یہ کارروائی ایک ایسے وقت میں کی گئی جب فلسطین میں موسم شدید خراب ہے اور بارشوں کا سلسلہ جاری رہے۔

بیت المقدس میں اسرائیلی فوج کے ہاتھوں فلسطینی شہری کے مکان کی مسماری

قابض صہیون فوج نے منگل کے روز مقبوضہ بیت المقدس میں جبل المکبر کے مقام پر ایک چھاپہ مار کارروائی کے دوران ایک فلسطینی شہری کا مکان مسمار کردیا۔ ادھر مسجد اقصیٰ کے جنوبی ٹائون سلوان میں راس کبسہ کے مقام پر ایک زیرتعمیر عمارت اور ایک دیوار مسمار کردی۔

اسرائیلی عدالت کے حکم پر بیت المقدس میں 6 فلسطینی خاندان بے گھر

صہیونی ریاست کی نام نہاد مرکزی عدالت کے فیصلے کے تحت مقبوضہ بیت المقدس کے نواحی علاقے الشیخ جراح میں قابض صہیونی فوج نے 6 فلسطینی خاندان ان کے گھروں سے نکال دینے کی تیاری کی جا رہی ہے۔ بے دخل کیے گئے فلسطینیوں‌کی تعداد 27 ہے جن میں زیادہ بچے اور خواتین ہیں۔ یہ خاندان 70 سال سے ان گھروں‌میں آباد تھے۔ ان کی جبری بے دخلی کا مقصد وہاں پر یہودیوں‌کو آباد کرنا ہے۔

اسرائیلی حکام نے فلسطینی سے مکان کا کمرہ زبردستی مسمار کرا دیا

قابض صہیونی حکام نےمسجد اقصیٰ کے سامنے رہائش پذیر ابو ھدوا سے زبردستی اس کے مکان کا ایک کمرہ مسمار کرا دیا۔ قابض حکام کا کہنا ہے کہ یہ کمرہ مسجد اقصیٰ کے سامنے جہاں سے مسجد اقصیٰ کو دیکھا جاسکتا ہے۔

اسرائیلی فوج نے فلسطینی اسیر محمد قبھا کا مکان مسمار کر ڈالا

قابض صہیونی فوج نے کل بدھ کے روز مقبوضہ مغربی کنارے کے شمالی شہر جنین میں طورہ کے مقام پر ایک فلسطینی شہری کا مکان مسمار کر ڈالا۔ مرکز اطلاعات فلسطین کے مطابق بدھ کے روز اسرائیلی فوج کی بھاری نفری نے اسیر محمد قبھا کے مکان کا محاصرہ کیا اور اس کے بعد بھاری مشینری کی مدد سے مکان مسمار کر ڈالا۔

قابض فوج کی مویشی باڑہ، مکانات مسمار کرنے کی دھمکی

قابض اسرائیلی فوج نے بیت لحم کے دیہات الفریدیس میں ایک فلسطینی شہری کے مویشی باڑے کو مسمار کرنے کا نوٹیفیکیشن تھما دیا۔ اسرائیلی فوج کا دعویٰ ہے کہ یہ عمارت غیر قانونی ہے۔

اسرائیلی فوج کا فلسطینیوں کی پانچ املاک کی مسماری کا نوٹس

قابض اسرائیلی فوج نے فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے جنوبی شہر الخلیل میں مسافر یطا کے نواحی علاقے میں فلسطینیوں کی پانچ املاک مسمار کرنے کا حکم دیا ہے۔ دوسری طرف مکانات اور املاک کی مسماری کے خلاف احتجاج کرنے والے فلسطینیوں پر صہیونی فوج نے طاقت کا وحشیانہ استعمال کرکے متعدد فلسطینیوں کو زخمی کر دیا۔