
اسرائیل نے دو ہفتوں میں فلسطینیوں کی 43 املاک مسمار یا غصب کیں: یو این
پیر-24-جون-2019
فلسطین میں انسانی حقوق کے لیے کام کرنے والے قوام متحدہ کے ادارے 'اوچا' کی طرف سے جاری ایک رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ 4 جون سے 17 جون تک مقبوضہ بیت المقدس میں صہیونی حکام نے فلسطینیوں کی 43 عمارتیں مسمار یا ان پر غاصبانہ قبضہ کیا۔ فلسطینیوں کی املاک مسماری یا قبضے کی نسل پرستانہ سرگرمیوں کے نتیجے میں 54 فلسطینی شہری مکان کے چھت سے محروم ہوگئے۔