
اسرائیلی ریاستی جبر، القدس میں فلسطینیوں کے مزید گھروں کی مسماری
بدھ-21-اگست-2019
قابض صہیونی فوج نے فلسطین کے مقبوضہ بیت المقدس شہر میں العیساویہ کے مقام پر فلسطینیوں کے گھروں کی مسماری کا ایک نیا سلسلہ شروع کرنے کا منصوبہ تیار کیا ہے۔
بدھ-21-اگست-2019
قابض صہیونی فوج نے فلسطین کے مقبوضہ بیت المقدس شہر میں العیساویہ کے مقام پر فلسطینیوں کے گھروں کی مسماری کا ایک نیا سلسلہ شروع کرنے کا منصوبہ تیار کیا ہے۔
پیر-19-اگست-2019
قابض اسرائیلی حکام نے فلسطین کے مقبوضہ بیت المقدس میں فلسطینیوں کے مکانات مسماری کے حوالے سے منعقدہ ایک قانونی کانفرنس کے انعقاد کی کوشش ناکام بنا دی۔ اس کانفرنس میں فلسطینی وکلاء کو مدعو کیا گیا تھا۔
منگل-13-اگست-2019
قابض صہیونی فوج نے فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے جنوبی شہر الخلیل میں دو فلسطینیوں کے گھروں کی مسماری کے لیے مکانات کے نقشے اور دیگر تفصیلات جمع کی ہیں۔ یہ دونوں مکانات ان فلسطینیوں کی ملکیت ہیں جن پر بیت لحم میں گذشتہ ہفتے ایک اسرائیلی فوجی کے اغواء کے بعد قتل کا الزام عاید کیا جاتا ہے۔
منگل-6-اگست-2019
گذشتہ سات سال سے اسرائیلی فوج کی دہشت گردی کا تواتر کے ساتھ نشانہ بننے والا العراقیب گاؤں ایک بار پھر مرتبہ مسمار کردیا گیا۔ فلسطینی قصبے العراقیب کی مسماری کا سلسلہ جولائی 2010ء کے بعد سے جاری ہے اور اب تک اسے 149 بار مسمار کیا جا چکا ہے۔ گذشتہ روز کی انہدامی کارروائی میں صہیونی فوجیوں نے العراقیب گائوں کے باشندوں کے عارضی خیمے بھی اکھاڑ پھینکے اور ان کی کرسیاں اور خیموں میں موجود دیگر سامان بھی لوٹ لیا۔
ہفتہ-3-اگست-2019
مقبوضہ جنوبی فلسطین کے علاقے جزیرہ نما النقب میں واقع العراقیب گائوں کے مکینوں نے بار بار گھروں اور خیموں کی مسماری کے نسل پرستانہ صہیونی سلوک کے خلاف بہ طور احتجاج مقامی پولیس تھانے کے باہر بہ طور احتجاج دھرنا دے دیا ہے۔
جمعہ-2-اگست-2019
گذشتہ سات سال سے اسرائیلی فوج کی دہشت گردی کا تواتر کے ساتھ نشانہ بننے والا العراقیب گاؤں ایک بار پھر مرتبہ مسمار کردیا گیا۔ فلسطینی قصبے العراقیب کی مسماری کا سلسلہ جولائی 2010ء کے بعد سے جاری ہے اور اب تک اسے 148بار مسمار کیا جا چکا ہے۔ گذشتہ روز کی انہدامی کارروائی میں صہیونی فوجیوں نے العراقیب گائوں کے باشندوں کے عارضی خیمے بھی اکھاڑ پھینکے اور ان کی کرسیاں اور خیموں میں موجود دیگر سامان بھی لوٹ لیا۔
بدھ-24-جولائی-2019
مقبوضہ بیت المقدس میں صور باھر کی وادی الحمص کالونی میں فلسطینیوں کے گھروں کی مسماری کے اسرائیلی اقدام اور اس کے مضمرات پر غور کے لیے منگل کی شام سلامتی کونسل کا ہنگامی اجلاس منعقد کیا گیا۔
بدھ-24-جولائی-2019
مصر کی سب سے بڑی دینی درس گاہ جامعہ الازھر نے فلسطین کے تاریخی شہر بیت المقدس میں صور باھر کی وادی الحمص کالونی میں فلسطینیوں کے گھروں کی مسماری کو انسانیت کے خلاف جرم قرار دیا ہے۔ عالمی درسگاہ کا کہنا ہے کہ بیت المقدس اور فلسطین کے اسلامی اور عرب تشخص کو مسخ کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔
پیر-1-جولائی-2019
اسرائیل کی سپریم کورٹ نے مقبوضہ بیت المقدس میں صور باھراور وادی الحمص کالونی میں 16 املاک کی مسماری روکنے کے لیے فلسطینیوں کی طرف سے دائر کردہ درخواست مسترد کر دی ہے۔
جمعرات-27-جون-2019
قابض صہیونی ریاست کی جانب سے فلسطینیوں کو جبرا اپنے گھر مسمار کرانے کی ظالمانہ اور نسل پرستانہ پالیسی جاری ہے۔ صہیونی ریاست کے جبرو تشدد سے بیت المقدس کا ایک فلسطینی خاندان اپنے ہاتھوں اپنا مکان مسمار کرنے پر مجبور ہوگیا۔