چهارشنبه 30/آوریل/2025

مسماری

رام اللہ میں 21 فلسطینی خاندانوں کو مکانات مسمار کرنے کا اسرائیلی حکم

اسرائیلی حکام نے فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے وسطی شہر رام اللہ کے نواحی علاقے وادی السیق میں 21 فلسطینی خاندانوں کے مکانات غیرقانونی قرار دے کرانہیں فوری طورپر خالی کرنے اور مسمار کرنے کا حکم دیا ہے۔

اسرائیلی فوج نے ایک اور فلسطینی خاندان کا مکان مسمار کر دیا

اسرائیلی فوج نے گذشتہ روز مقبوضہ مغربی کنارے کے جنوبی شہر بیت لحم میں البادیہ کے مقام پر ایک فلسطینی خاندان کا مکان مسمار کردیا۔

صہیونی جبر، مکان سے محروم فلسطینی خاندان کھلے آسمان تلے

قابض اسرائیلی فوج نے فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے شمالی شہر نابلس میں دوما کے مقام پر ایک فلسطینی خاندان کا مکان مسمار کر دیا جس کے نتیجے میں بچوں اور خواتین سمیت تمام افراد خانہ سخت سردی میں کھلے آسمان تلے زندگی گذارنے پر مجبور ہوگئے ہیں۔

بیت المقدس اور غرب اردن میں فلسطینیوں کے گھروں کی مسماری

اسرائیلی فوج نے فلسطین کے مقبوضہ بیت المقدس اور مغربی کنارے میں فلسطینیوں کے متعدد مکانات مسمار کر دیے۔

اسرائیلی عدالت کا بیت المقدس میں متعدد گھر خالی کرانے کا حکم

اسرائیل کی مجسٹریٹ عدالت نے مقبوضہ بیت المقدس میں سلوان ٹائون کی 'بطن الھویٰ' کالونی میں متعدد فلسطینی شہریوں کے مکانات خالی کرنے اور انہیں یہودی تنظیم کے حوالے کرنے کا حکم دیا ہے۔

مکان مسماری مخالف مظاہرین پراسرائیلی فوج کاحملہ، ایک فلسطینی شہید

قابض صہیونی فوج نے فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے شمالی شہر جنین میں ایک اسیر فلسطینی کا مکان مسمار کرنے کی کارروائی کے دوران احتجاج کرنے والے متاثرین پر گولیاں چلائیں جس کے نتیجے میں ایک فلسطینی شہید اور متعدد زخمی ہوگئے۔

العراقیب گائوں کو صہیونیوں کے ہاتھوں 174 ویں بار مسمار

گذشتہ سات سال سے اسرائیلی فوج کی دہشت گردی کا تواتر کے ساتھ نشانہ بننے والا العراقیب گاؤں ایک بار پھر مرتبہ مسمار کر دیا گیا۔ فلسطینی قصبے العراقیب کی مسماری کا سلسلہ جولائی 2010ء کے بعد سے جاری ہے اور اب تک اسے 174 بار مسمار کیا جا چکا ہے۔

غرب اردن میں فلسطینیوں کے 4 مکانات مسمار کرنے کا اسرائیلی حکم

قابض صہیونی فوج نے فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے شمالی شہر جنین میں چار زیرتعمیر مکانات مسمار کرنے کا حکم دیا ہے۔

جنوبی الخلیل میں فلسطینیوں کے 18 گھر مسمار کرنے کے اسرائیلی نوٹس

قابض صہیونی حکام نے فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے جنوبی شہر الخلیل میں مسافر یطا کے مقام پر فلسطینیوں کے 18 مکانات مسمار کرنے کے نوٹس جاری کیے ہیں۔

العراقیب گائوں کو صہیونیوں کے ہاتھوں 173 ویں بار مسمار

گذشتہ سات سال سے اسرائیلی فوج کی دہشت گردی کا تواتر کے ساتھ نشانہ بننے والا العراقیب گاؤں ایک بار پھر مرتبہ مسمار کر دیا گیا