چهارشنبه 30/آوریل/2025

مسماری کی پالیسی

اسرائیلی فوج نے اریحا میں تین مکانات اور ایک اسکول مسمار کردیا

آج بروز بدھ اسرائیلی قابض فوج نے اریحا کے مغرب میں الدیوک التحتا گاؤں میں 3 مکانات مسمار کردیے اور بیت لحم کے مشرق میں چیلنج 5 اسکول کو دوبارہ مسمار کیا، اس اسکول کو عارضی طورپر حال ہی میں مسماری کے بعد دوبارہ مسمار کردیا گیا۔

فلسطین کا "عراقیب” گاؤں 214 ویں مرتبہ صہیونی فوج کےہاتھوں مسمار

اسرائیل کے قابض فوجیوں نے جنوبی فلسطین کے"العراقیب" گاؤں کے خلاف اپنی جارحیت کا سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے اور قصبے کو 214 ویں مرتبہ بلڈوز کرکے ایک بار پھر بے آسرا خواتین اور بچوں کو کھلے آسمان تلے زندگی گذارنے پر مجبور کردیا ہے۔

العراقیب گاؤں دو سو بارھویں بار مسمار، بدو پھردر بدر

اسرائیلی حکام نے آج صبح صحرائے نقب میں واقع فلسطینی گاؤں عراقیب کے خیموں اور گھروں کو مسلسل 212ویں مرتبہ مسمار کر دیا، جس سے وہاں کے بدوی باسندے بے گھر ہو گئے ہیں۔

صہیونی فوج نے قلقلیہ میں مسجد شہید کر دی

فلسطین سے ملنے والی اطلاعات کے مطابق الرامادین کے رہائشی حصے میں اسرائیلی فوج نے السمود مسجد شہید کر دی۔ یہ قلقلیہ میں حفاظتی دیوار کے عقب میں واقع تھی۔

اسرائیل کا یروشلم میں 20 ہزار فلسطینی گھر تباہ کرنے کا منصوبہ

یروشلم افئیرز کے وزیر فادی الحمدائی نے کہا ہے کہ شہر کے 20 ہزار گھروں کو مسمار کرنا ہے۔ اسرائیلی میونسپلٹی کا منصوبہ انہوں نے بتاتے ہوئے کہا ہے کہ گزشتہ برس میں فلسطینیوں کے 500 ہائوسنگ یونٹس پہلے ہی مسمار کیے جا چکے ہیں۔

مقامی فلسطینی کو اسرائیلی سپاہیوں کی دھمکی

اسرائیلی قابض فوج نے اتوار کے روز ایک فلسطینی شہری کو بیت لحم کے جنوبی الخضر قصبے میں ایک زرعی کنواں منہدم کرنے کے ارادے سے آگاہ کیا۔