شنبه 16/نوامبر/2024

مسماری مہم

إسرائيل نے دو ہفتوں کے دوران 67 فلسطینی بے گھر کر دیے

اقوام متحدہ کے دفتر برائے انسانی امور نے کہا کہ صہیونی حکام نے مقبوضہ بیت المقدس اور مغربی کنارے میں دو ہفتوں کے دوران 52 املاک مسمار کیے جن میں زیادہ تر مکانات شامل ہیں۔

اسرائیلی فوج نے یطا میں فلسطینیوں کے دو مکانات مسمار کر دیے

قابض اسرائیلی فوج نے بدھ کے روز الخلیل کے جنوب میں یطا کے مشرق میں دو فلسطینی مکانات مسمار کردیئے۔

قابض صہیونی فوجیوں نے اسیر فلسطینی کا خاندانی گھر مسمار کر دیا

قابض اسرائیلی فوج نے پیر کے روز صبح سویرے نابلس کے جنوب میں واقع رجب قصبے میں فلسطینی قیدی خلیل دویکات کا مکان مسمار کرنے کے بعد ایک فلسطینی خاندان کو بے گھر کردیا۔

قابض صہیونی فوجیوں نے مسافر یطا میں خیمے ضبط کر لیے، خاندان بے گھر

قابض اسرائیلی فوج نے اتوار کی صبح الخلیل کے جنوب میں واقع مسفر یطا میں خیمے ضبط کرنے کے بعد ایک غریب فلسطینی خاندان کو بے گھر کردیا۔

اسرائیل کے ہاتھوں اسکولوں کی مسماری بند کرانے کا مطالبہ

فلسطینی اتھارٹی نے انسانی‌ حقوق کی عالمی تنظیموں اور عالمی برادری سے اپیل کی ہے کہ وہ فلسطین میں اسرائیلی ریاست کی نسل پرستانہ انتقامی کارروائیوں کے تحت اسکولوں کی مسماری کا سلسلہ بند کرانے کے لیے اسرائیل پر دبائو ڈالے۔

قابض صہیونی حکام نے سلوان میں فلسطینی کا ملکیتی اپارٹمنٹ مسمار کر دیا

قابض صہیونی حکام نے مقبوضہ بیت المقدس میں ابو میالہ کے خاندان کو مسجد اقصیٰ کے جنوب میں سلوان میں انکے ملکیتی دو مکانوں کو مسمار کرنے کے ارادے سے آگاہ کیا۔

رواں سال اسرائیلی فوج کے ہاتھوں فلسطینیوں کے 506 املاک مسمار

قابض صہیونی ریاست کی طرف سے فلسطینیوں کو ان کے گھروں اور دیگر املاک سے محروم کرنے اور ان کے مکانات کی مسماری کا سلسلہ بدستور جاری ہے۔ ایک رپورٹ کے مطابق رواں سال کے دوران مقبوضہ مغربی کنارےاور بیت المقدس میں فلسطینیوں کے 506 مکانات مسمار کیے گئے ہیں۔

اسرائیلی فوج نے مغربی کنارے میں زیر تعمیر مکان مسمار کر دیا

قابض اسرائیلی فوجیوں نے جمعرات کی صبح رام اللہ شہر کے مغرب میں بیت سیرا گاوں میں زیر تعمیر فلسطینی مکان کومسمار کر دیا۔

اسرائیلی بلدیہ کی مقبوضہ بیت المقدس میں مسجد کو مسمار کرنے کی دھمکی

اسرائیلی بلدیہ نے پیر کے روز مقبوضہ بیت المقدس میں سلوان قصبے میں عین اللوزہ کے پڑوس میں القعقاع مسجد کو مسمار کرنے کا حکم جاری کیا ۔

إسرائيل نے اللد شہر میں فلسطینی کا گھر مسمار کر دیا

إسرائيلی حکام نے جمعرات کے روز 1948کے مقبوضہ علاقے میں اللد شہر میں فلسطینی شہری کا مکان مسمار کر کے اسکے رہاءشیوں کو بے گھر کر دیا۔