شنبه 16/نوامبر/2024

مسماری مہم

العراقیب گائوں صہیونی فوج کے ہاتھوں 191 ویں بار مسمار

گذشتہ سات سال سے اسرائیلی فوج کی دہشت گردی کا تواتر کے ساتھ نشانہ بننے والا العراقیب گاؤں ایک بار پھر مرتبہ مسمار کردیا گیا۔ فلسطینی قصبے العراقیب کی مسماری کا سلسلہ جولائی 2010ء کے بعد سے جاری ہے اور اب تک اسے191 بار مسمار کیا جا چکا ہے۔ گذشتہ روز کی انہدامی کارروائی میں صہیونی فوجیوں نے العراقیب گائوں کے باشندوں کے عارضی خیمے بھی اکھاڑ پھینکے اوران کی کرسیاں اور خیموں میں موجود دیگر سامان بھی لوٹ لیا۔ یہ کارروائی ایک ایسے وقت میں کی گئی جب فلسطین میں موسم شدید خراب ہے اور بارشوں کا سلسلہ جاری رہے۔

بیت المقدس میں اسرائیلی فوج کی املاک مسماری اور کھدائی کی مہم

کل بدھ کو اسرائیلی فوج نے مقبوضہ بیت المقدس میں فلسطینی شہریوں کی املاک کی مسماری اور قیمتی اراضی کی کھدائی کی مہم شروع کی اور کئی مقامات پر فلسطینیوں کی اراضی پر کھدائی کی گئی۔

اسرائیلی فوج نے بیت المقدس میں زیرتعمیر اسکول مسمارکرڈالا

قابض صہیونی فوج نے کل منگل کے روز مقبوضہ بیت المقدس کے شمال مشرقی علاقے عناتا میں السلام کے مقام پر ایک زیرتعمیر اسکول کی عمارت مسمار کر ڈالی۔

دو ہفتوں میں اسرائیل نے فلسطینیوں کے24 گھرمسمار کرڈالے

اقوام متحدہ کے فلسطین میں انسانی حقوق کی صورت حال پر نظر رکھنے کے لیے قائم رابطہ دفتر نے ایک رپورٹ میں بتایا ہے کہ گذشتہ دو ہفتوں کے دوران اسرائیلی حکام نےفلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے میں فلسطینیوں کے 24گھر مسمار کرکے دسیوں فلسطینیوں کو مکان کی چھت سے محروم کردیا۔

نابلس:25 گھروں میں مقیم فلسطینیوں کو بے گھرکرنے کا اسرائیلی حکم

قابض صہیونی حکام نے فلسطین کے مقبوضہ مغربی کے شمالی شہر نابلس میں الساویہ کے مقام پر فلسطینیوں کے 25 مکانات کو غیرقانونی قراردے کرانہیں مسمار کرنے اور ان کے مکینوں کو بے گھرکرنے کا حکم دیا ہے۔

اسرائیلی ریاستی جبر، فلسطینی خاندان اپنا گھرخود مسمار کرنے پرمجبور

قابض صہیونی ریاست کے ظلم وجبر کے نتیجے میں ایک اور فلسطینی خاندان اپنا مکان خود مسمار کرنے پرمجبور ہوگیا۔

اسرائیل نے حزما میں عما رتیں مسمار کر دیں

قابض اسرائیلی حکام نے مقبوضہ بیت المقدس کے شمال مشرق میں حزما قصبے میں متعدد تجارتی املاک کو مسمار کر دیا۔

قابض صہیونی فوج یطا کے مشرق میں ایک صحتی مرکز کو مسمار کرے گی

قابض صہیونی فوجیوں نے اتوار کر روز الخلیل کے جنوب میں یطا کے مشرق میں برین کے علاقے میں ایک صحتی مرکز کو مسمار کرنے کے ارادے سے آگاہ کیا۔

القدس : فلسطینیوں سے زبردستی مسمار کرنے پر سعودی عرب کا اظہار مذمت

سعودی عرب کی وزارت خارجہ نے مقبوضہ بیت المقدس میں فلسطینیوں سے ان کے مکانات خالی کروا کر وہاں اسرائیلی سیادت قائم کرنے سے متعلق اقدامات کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔

العراقیب گائوں صہیونی فوج کے ہاتھوں 185 ویں بار مسمار

گذشتہ سات سال سے اسرائیلی فوج کی دہشت گردی کا تواتر کے ساتھ نشانہ بننے والا العراقیب گاؤں ایک بار پھر مرتبہ مسمار کردیا گیا۔ فلسطینی قصبے العراقیب کی مسماری کا سلسلہ جولائی 2010ء کے بعد سے جاری ہے اور اب تک اسے 185 بار مسمار کیا جا چکا ہے۔ گذشتہ روز کی انہدامی کارروائی میں صہیونی فوجیوں نے العراقیب گائوں کے باشندوں کے عارضی خیمے بھی اکھاڑ پھینکے اوران کی کرسیاں اور خیموں میں موجود دیگر سامان بھی لوٹ لیا۔ یہ کارروائی ایک ایسے وقت میں کی گئی جب فلسطین میں موسم شدید خراب ہے اور بارشوں کا سلسلہ جاری رہے۔