جمعه 15/نوامبر/2024

مسماری مہم

القدس: عمارت مسمار اور 100 فلسطینیوں کو بے گھر کرنے کا اسرائیلی حکم

کل جمعرات کوقابض اسرائیلی حکام نے مسجد اقصیٰ کے جنوب میں واقع سلوان قصبے میں ایک رہائشی عمارت کو اجازت نامہ نہ ہونے کی بنیاد پر مسمارکرنے کا نوٹس جاری کیا گیاہے۔ عمارت میں موجود شہریوں کا کہنا ہے کہ قابض حکام کے اس فیصلے سے 100 فلسطینی جن میں زیادہ تر خواتین اور بچے شامل ہیں بے گھر ہوجائیں گے۔

قابض پولیس الشیخ جراح میں سماجی کارکن کا دفتر مسمار کردیا

کل اتوار کو قابض اسرائیلی میونسپلٹی کے عملے نے پولیس فورس کی حفاظت میں مقبوضہ بیت المقدس کے مشرق میں الشیخ جراح محلے میں ایک مقامی سماجی کارکن محمد ابو الحمص کے "علامتی دفتر" کو ہٹا دیا۔

ایک آبائی گھر، ایک تجارتی مرکز مسمار

اسرائیلی قابض فوج نے الخلیل میں فلسطینی قیدی کے آبائی گھر اور بیت المقدس میں ایک تجارتی مرکز کو مسمار کر دیا۔

العراقیب کے باشندوں کی آزمائش ختم نہ ہوسکی، گاؤں ایک بار پھرمسمار

گذشتہ سات سال سے اسرائیلی فوج کی دہشت گردی کا تواتر کے ساتھ نشانہ بننے والا العراقیب گاؤں ایک بار پھر مرتبہ مسمار کردیا گیا۔ فلسطینی قصبے العراقیب کی مسماری کا سلسلہ جولائی 2010ء کے بعد سے جاری ہے اور اب تک اسے199 بار مسمار کیا جا چکا ہے۔ گذشتہ روز کی انہدامی کارروائی میں صہیونی فوجیوں نے العراقیب گائوں کے باشندوں کے عارضی خیمے بھی اکھاڑ پھینکے اوران کی کرسیاں اور خیموں میں موجود دیگر سامان بھی لوٹ لیا۔ یہ کارروائی ایک ایسے وقت میں کی گئی جب فلسطین میں موسم شدید خراب ہے اور بارشوں کا سلسلہ جاری رہے۔

اسرائیل کا یطا میں ایک سکول اور 8 مکانات مسمار کرنےکا حکم

قابض اسرائیلی حکام نے مقبوضہ مغربی کنارے کے جنوبی شہر الخلیل کے جنوب میں واقع مسافر یطا کے گاؤں شعب البطم میں ایک اسکول اور آٹھ گھروں کو مسمار کرنے اور کام بند کرنے کے احکامات جاری کیے ہیں۔

اسرائیلی حکام نے فلسطینی خاندان کا تین منزلہ مکان مسمار کردیا

قابض اسرائیلی حکام نے سنہ 1948ء کے دوران قبضے میں لیے علاقے الناصرہ میں ایک فلسطینی خاندان کا تین منزلہ مکان مسمار کردیا۔

اسرائیلی حکام نے اللد میں مکان مسمار کردیا،11 فلسطینی بے گھر

کل اتوار کی صبح قابض اسرائیلی فوج نے بلڈوزروں کی مدد سے اللد شہر میں طارق محارب کے خاندان کے گھر کا محاصرہ کرنے اور شہریوں کو وہاں تک رسائی سے روکنے کے بعد ان کا مکان مسمار کردیا۔ مکان مسماری کے نتیجے میں اس میں رہائش پذیر گیارہ فلسطینی جن میں زیادہ تر بچے اور خواتین ہیں بے گھر ہو گئے۔

العراقیب کے باشندوں کی آزمائش ختم نہ ہوسکی، گاؤں ایک بار پھرمسمار

گذشتہ سات سال سے اسرائیلی فوج کی دہشت گردی کا تواتر کے ساتھ نشانہ بننے والا العراقیب گاؤں ایک بار پھر مرتبہ مسمار کردیا گیا۔ فلسطینی قصبے العراقیب کی مسماری کا سلسلہ جولائی 2010ء کے بعد سے جاری ہے اور اب تک اسے193 بار مسمار کیا جا چکا ہے۔ گذشتہ روز کی انہدامی کارروائی میں صہیونی فوجیوں نے العراقیب گائوں کے باشندوں کے عارضی خیمے بھی اکھاڑ پھینکے اوران کی کرسیاں اور خیموں میں موجود دیگر سامان بھی لوٹ لیا۔ یہ کارروائی ایک ایسے وقت میں کی گئی جب فلسطین میں موسم شدید خراب ہے اور بارشوں کا سلسلہ جاری رہے۔

اسرائیلی ریاستی جبر پر فلسطینی خاندان اپنا مکان مسمار کرنے پرمجبور

قابض صہیونی ریاست کے ظالمانہ جبرو تشدد کے نتیجے میں بیت المقدس میں ایک اور فلسطینی خاندان اپنا مکان خود ہی مسمار کرنے پرمجبور ہوگیا۔

اسرائیلی فوج نے بیت المقدس میں اسکول مسمار کر دیا

قابض اسرائیلی فوج نے مقبوضہ بیت المقدس میں بیت صفافا کے مقام پر چھوٹے بچوں کا ایک اسکول مسمار کردیا۔