
فلسطینیوں کے گھروں کی مسماری بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی قرار
اتوار-21-اگست-2022
اقوام متحدہ کے رابطہ دفتر برائے انسانی امور نے نشاندہی کی ہے کہ اسرائیلی قابض فوج نے صرف دو ہفتوں کے دوران فلسطینی شہریوں کے 50 عمارتی ڈھانچے مسمار کر دیے، ان پر قبضہ کر لیا یا خود فلسطینیوں سے زبردستی گروا دیے ہیں۔ رابطہ دفتر اقوام متحدہ کے مطابق یہ واقعات صرف مغربی کنارے اور یروشلم سے متعلق ہیں۔ باقی مقبوضہ علاقوں میں اس نوعیت کی مسماری مہم کے نتائج اس کے علاوہ ہیں۔