جمعه 15/نوامبر/2024

مسمار

العراقیب گائوں صہیونیوں کے ہاتھوں 170 ویں بار مسمار

گذشتہ سات سال سے اسرائیلی فوج کی دہشت گردی کا تواتر کے ساتھ نشانہ بننے والا العراقیب گاؤں ایک بار پھر مرتبہ مسمار کردیا گیا۔ فلسطینی قصبے العراقیب کی مسماری کا سلسلہ جولائی 2010ء کے بعد سے جاری ہے اور اب تک اسے 170 بار مسمار کیا جا چکا ہے۔ گذشتہ روز کی انہدامی کارروائی میں صہیونی فوجیوں نے العراقیب گائوں کے باشندوں کے عارضی خیمے بھی اکھاڑ پھینکے اوران کی کرسیاں اور خیموں میں موجود دیگر سامان بھی لوٹ لیا۔

اسرائیل کا بیت المقدس میں فلسطینی شہید کی یادگار مسمار کرنے کا حکم

قابض صہیونی حکام نے فلسطین کے مقبوضہ بیت المقدس میں ابو دیس کے مقام پر قائم کی گئی ایک شہید فلسطینی شہری کی یاد گار کو صہیونی ریاست کے خلاف اشتعال پھیلانے کا ذریعہ قرار دیتے ہوئے اسے فوری طور پر مسمار کرنے کا نوٹس جاری کیا ہے۔

بیت المقدس: صہیونی فوج نے فلسطینی شہری کا کار شوروم مسمار کر دیا

قابض صہیونی فوج، پولیس اور یہودی بلدیہ کے اہلکاروں نے ایک مشترکہ آپریشن کے دوران مشرقی بیت المقدس کی جنوبی کالونی صور باھر میں مقامی فلسطینی شہری محمد علیان کا کاروں کا شوروم مسمار کر دیا۔

صہیونی فوج کے ہاتھوں "العراقیب قصبہ” 99 ویں بار مسمار

فلسطین کے سنہ 1948ء میں اسرائیلی قبضے میں آنے والے جزیرہ نما النقب کے عرب دیہاتوں کے خلاف قابض صہیونی فوج کے مظالم کا سلسلہ بدستور جاری ہے۔ اطلاعات کے مطابق گذشتہ چار سال سے اسرائیلی فوج کی دہشت گردی کا نشانہ بننے والا العراقیب گاؤں 99 ویں مرتبہ مسمار کر دیا گیا۔ فلسطینی قصبے کی مسماری کا سلسلہ جولائی 2010ء کے بعد سے جاری ہے اور اب تک اسے 99 بار مسمار کیا جا چکا ہے۔

جزیرہ النقب میں فلسطینی خاندان کا مکان مسمار، اہل خانہ کھلے آسمان تلے

اسرائیلی فوج نے فلسطین کے سنہ 1948ء کےدوران قبضے میں لیے گئے جزیرہ نما النقب کی ’بیر ھداج‘ فلسطینی بستی میں ایک فلسطینی خاندان کا مکان مسمارکر دیا جس کے نتیجے میں بچوں اور عورتوں سمیت مکین کھلے آسمان تلے زندگی گذارنے پر مجبور ہیں۔

صہیونی فوج کے ہاتھوں "العراقیب قصبہ” 98 ویں بار مسمار

فلسطین کے سنہ 1948ء میں اسرائیلی قبضے میں آنے والے جزیرہ نما النقب کے عرب دیہاتوں کےخلاف قابض صہیونی فوج کے مظالم کا سلسلہ بدستور جاری ہے۔ اطلاعات کے مطابق گذشتہ چار سال سے اسرائیلی فوج کی دہشت گردی کا نشانہ بننے والا العراقیب گاؤں 98 ویں مرتبہ مسمار کر دیا گیا۔ فلسطینی قصبے کی مسماری کا سلسلہ جولائی 2010ء کے بعد سے جاری ہے اور اب تک اسے 98 بار مسمار کیا جا چکا ہے۔

بیت المقدس میں اسرائیلی فوج نے فلسطینیوں کے 7 موبائل شیلٹر مسمار کردیے

اسرائیلی فوج نے فلسطین کے مقبوضہ مشرقی بیت المقدس میں ایک کارروائی کے دوران یورپی یونین کی جانب سے فلسطینیوں کو دیے گئے موبائل شیلٹر مسمار کر دیے، جس کے نتیجے میں درجنوں افراد مکان کی چھت سے محروم ہو گئے ہیں۔ ادھر غرب اردن کے شمالی شہر طولکرم میں قابض فوج نے ایک دوسری کارروائی میں فلسطینیوں کا ایک زرعی فارم مسمار کر دیا۔