جمعه 15/نوامبر/2024

مسلم امہ

شہید اسماعیل ھنیہ کی نماز جنازہ میں اتحاد امت مسلمہ کا مظہر

قطر میں نماز جمعہ کے بعد حماس کے سیاسی بیورو کے سربراہ اسماعیل ہنیہ کی نماز جنازہ میں شرکت کے لیے ہزاروں نمازی قطری دارالحکومت دوحہ کی امام محمد بن عبدالوہاب مسجد میں جمع ہوئے۔ یہ ایک دلفریب منظر تھا جس میں ایک طرف ریاست کے اعلیٰ حکام، امیر قطر اور حکومتی وزراء موجود تھے اور دوسری طرف عوام کا ایک جم غفیر امڈ آیا تھا۔ عوام کا ٹھاٹھیں مارتا سمندر قضیہ فلسطین کے لیے ان کی ہمدردیوں اور اسماعیل ھنیہ کی شہادت پر صہیونی دشمن کے خلاف غم وغصے کا اظہار تھا۔

مسجد اقصیٰ خطرے میں، اس کی نصرت پوری امہ کی ذمہ داری:علما

فلسطین اور بیرون ملک کے علماء نے مسجد اقصیٰ کی حمایت کے لیے قوم کی کوششوں کو تیز کرنے، مقبوضہ بیت المقدس میں فلسطینیوں کی ثابت قدمی کی حمایت کرنے اور قابض ریاست کی جارحیت کو چیلنج کرنے اور اس کے منصوبوں کو ناکام بنانے کی صلاحیت کو بڑھانے پر زور دیا ہے۔

مسلم امہ فلسطینی مجاھدین کی مالی، علمی اور طاقت سے مدد کرے:القسام

اسلامی تحریک مزاحمت [حماس] کے عسکری ونگ عزالدین القسام بریگیڈز کےسربراہ محمد الضحیف نے کہا ہےکہ فلسطین میں مجاہدین کی حمایت کے لیے ہر توانائی، علم، پیسہ اور صلاحیت قوم کے بیٹوں سے درکار ہے۔

اسرائیل کینسرکا پھوڑا ہے، اسے مسلم امہ کے جسم سے نکال دیا جائے:علماء

لبنان میں علماء کونسل کے جید علماء کرام نے صہیونی ریاست کو مسلم امہ کے جسد میں کینسر کا پھوڑا قرار دیتے ہوئے اسے خاتمے کا مطالبہ کیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ مسلم امہ اپنے اندر ایک نسل پرست صہیونی ریاست کا وجود کسی صورت میں گوارا نہیں کرسکتی اور نہ ہی اسرائیل مسلم امہ کا حصہ بن سکتا ہے۔

اسرائیل سے دوستی مسلم امہ کی سلامتی کے لیے خطرہ ہے:فلسطینی علماء

فلسطینی علماء کونسل نے اسرائیل کےساتھ دوستانہ تعلقا کے قیام کو پوری مسلم امہ کےسلامتی اوراس کے عقیدے کےلیے خطرہ قرار دیا ہے۔

مسلم امہ امریکی صہیونی شیطانی اتحاد کے خلاف متحد ہو

فلسطین کے تاریخی شہر مقبوضہ بیت المقدس کو صہیونی ریاست کا دارالحکومت قرار دینے کے امریکی اعلان پر فلسطینی علماء نے شدید غم وغصے کا اظہار کیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ امریکی صدر کا اقدام ارض فلسطین اور ارض مقدس پر اولاد صہیون کے ناجائز قبضے کے خاتمے کا نقطہ آغاز ثابت ہو گا۔

مسلم امہ اندرونی لڑائی ختم کر کے اسرائیل کا مقابلہ کرے:ھنیہ

اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ کے سیاسی شعبے کے سربراہ اسماعیل ھنیہ کہا ہے کہ مسلمان ممالک کے باہمی اختلافات اتحاد امت کے لیے سنگین خطرہ ہیں اور ان اختلافات کا فایدہ مسلمان دشمن قوتوں بالخصوص پوری مسلم امہ کے مشترکہ صہیونی دشمن کو پہنچ رہا ہے۔

مسلم امہ دفاع قبلہ اول کیلئے اپنی ذمہ داریاں پوری کرے:فلسطینی پارلیمان

فلسطینی پارلیمنٹ کے ڈپٹی اسپیکر اور کئی سرکردہ ارکان نے مسجد اقصیٰ کی یہودی آباد کاروں کے ہاتھوں روز مرہ کی بنیاد پر جاری بے حرمتی اور بیت المقدس میں یہودی توسیع پسندی کی شدید مذمت کی ہے۔ انہوں نے عالم اسلام پر زور دیا ہے کہ وہ دفاع قبلہ اول کے حوالے سے اپنی ذمہ داریاں پوری کرے۔

مسلم اُمہ مشترکہ چیلنجز سے نمٹنے کے لیے سیسہ پلائی دیوار بن جائے

امام کعبہ اور حرمین شریفین کے امور کے چیئرمین الشیخ عبدالرحمان السدیس نے عالم اسلام پر مشترکہ چیلنجز سے نمٹنے کے لیے اپنی صفوں میں اتحاد و اتفاق پیدا کرنے پر زور دیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ مسلمان ممالک اور علماء اسلام عوام الناس میں اسلام کا حقیقی شعور بیدار کرنے کی کوشش کریں۔