جمعه 15/نوامبر/2024

مسجد اقصی

مسجد اقصیٰ کے قریب 550 میٹر طویل سرنگ کی کھدائی کا صہیونی منصوبہ تیار

اسرائیلی حکومت کے زیرانتظام یہودی توسیع پسندی کے لیے سرگرم ادارے’لینڈ اتھارٹی‘ نے مقبوضہ بیت المقدس میں مسجد اقصیٰ کے انتہائی قریب زیرزمین 550 میٹر طویل اور ساڑھے سات میٹر چوڑی سرنگ کھودنے کی منظوری دی ہے۔ صہیونی حکومت کی طرف سے اس خطرناک اسکیم کے لیے نصف ملین شیکل سے زاید کا خطیر بجٹ بھی منظور کر لیا گیا ہے۔

مسجد اقصیٰ میں اسرائیلی پولیس گردی مذہبی اشتعال انگیزی ہے: اردن

اردن کی حکومت نے مسجد اقصیٰ میں اعتکاف بیٹھے فلسطینی روزہ داروں پر اسرائیلی پولیس کے وحشیانہ تشدد اور مقدس مقام کی بے حرمتی کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے مذہبی اشتعال انگیزی اور قابل نفرت اقدام قرار دیا ہے۔

اسرائیلی پولیس اہلکار نے مسجد اقصیٰ کا محافظ گاڑی تلے کچل ڈالا

فلسطین سے ملنے والی اطلاعات میں بتایا گیا ہے کہ اسرائیلی پولیس کی ایک گاڑی نے مسجد اقصیٰ کے باب الاسباط کے قریب قبلہ اول کے ایک محافظ کو کچل ڈالا، جس کے نتیجے میں محافط شدید زخمی ہو گیا۔

’فلسطینی عوام مسجد اقصیٰ میں اعتکاف کے ذریعے یہودی بلوائیوں کو روکیں‘

فلسطین میں ماہ صیام کے سایہ فگن ہوتے ہی ایک طرف یہودیوں کی شرانگیزی میں اضافہ ہو گیا ہے تو دوسری طرف فلسطینیوں کے ایمانی جوش و جذبے کو بھی ایک نئی جلا ملی ہے۔ فلسطینی رہ نماؤں نے قوم پرزور دیا ہے کہ وہ یہودی بلوائیوں کے قبلہ اول پر دھاووں کی روک تھام کے لیے اپنا زیادہ سے زیادہ وقت قبلہ اول میں گذاریں۔

مسجد اقصیٰ میں استقبال رمضان کی تیاریاں مکمل، صحن میں سائبان نصب

مسجد اقصیٰ[قبلہ اول] میں ماہ صیام کے استقبال کی تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں۔ مسجد کی اندرونی صفائی کے ساتھ ساتھ اس کے صحن میں دن کے اوقات میں گرمی کی شدت کم کرنے کے لیے سائبان نصب کیے گئے ہیں۔