جمعه 15/نوامبر/2024

مسجد اقصی

یہودی آباد کاروں کے لیے مسجد اقصیٰ کے دروازے کھولنے لیے درخواست دائر

اسرائیلی ذرائع ابلاغ نے انکشاف کیا ہے کہ یہودی آباد کاروں نے مسجد اقصیٰ میں مذہبی رسومات کی ادائی کے لیےمسجد کےدروازے کھولنے لیے سپریم کورٹ میں ایک درخواست دائر کی ہے۔

‘کرونا کی آڑ میں مسجد اقصیٰ پراسرائیلی خود مختاری کی کوشش خطرناک ہے’

فلسطین کے اسرائیلی امور کے ایک تجزیہ نگار اور دانشور نے خبردار کیا ہے کہ اسرائیلی ریاست کرونا کی وبا پھیلنے کی بنا پر مسجد اقصیٰ کی کی بندشوں کے ذریعے قبلہ اول اور پورے القدس پر اپنا تسلط جمانے کی کوشش خطرناک ہے۔

گذشتہ روز درجنوں یہودی شرپسندوں کی مسجد اقصیٰ کی بےحرمتی

قابض صہیونی فوج اور پولیس کی فول پروف سیکیورٹی میں یہودی شرپسندوں کی مسجد اقصیٰ کی بے حرمتی کا سلسلہ جاری ہے۔ گذشتہ روز اسرائیلی فوج اور پولیس کی فول پروف سیکیورٹی میں درجنوں یہودی آباد کار مسجد اقصیٰ میں داخل ہوئے اور مقدس مقام کی بے حرمتی کی۔

اسرائیلی فوج نے فلسطینی خاتون نمازی کو مسجد اقصیٰ سے بے دخل کردیا

قابض صہیونی حکام نے مقبوضہ بیت المقدس کی رہائشی سماجی کاکن اور مسجد اقصیٰ کی مستقل نمازی نھلہ صیام کو پندرہ دن کے لیے مسجد اقصیٰ سے بے دخل کردیا ہے۔

اسرائیلی پولیس نے کرونا کی آڑمیں مسجد اقصیٰ کے بیشتر دروازے بند کردیے

قابض صہیونی فوج نے کرونا کی آڑ میں مسجد اقصیٰ کے بیشتر دروازے سیل کردیے۔

اسرائیلی فوج کا مسجد اقصیٰ پر دھاوا، مسجد سیل، متعدد نمازی گرفتار

قابض صہیونی فوج نے کل بدھ کی شام مسجد اقصیٰ میں گھس کر وہاں پر نماز میں مصروف فلسطینیوں کو تشدد کا نشانہ بنایا اور متعدد نمازیوں کو حراست میں لینے کے بعد کئی گھنٹے تک مسجد کو بند کردیا گیا۔

منگل کے روز درجنوں یہودی آباد کاروں کے قبلہ اول پر دھاوے

قابض صہیونی فوج اور پولیس کی فول پروف سیکیورٹی میں یہودی شرپسندوں کی مسجد اقصیٰ کی بے حرمتی کا سلسلہ جاری ہے۔ کل منگل کو اسرائیلی فوج اور پولیس کی فول پروف سیکیورٹی میں درجنوں یہودی انتہا پسندوں نے مسجد اقصیٰ میں داخل کر مقدس مقام کی بے حرمتی کی۔ اس موقع پر یہودی آباد کاروں کی قیادت انتہا پسند اسرائیلی لیڈر یہودا گلیک نے کی۔ ادھر ایک دوسری پیش رفت میں اسرائیلی فوج نے مسجد اقصیٰ کے ایک دیرینہ محافظ فادی علیاں کو حراست میں لے کرمشرقی بیت المقدس میں قائم القشلہ حراستی مرکز منتقل کردیا۔

فول پروف سیکیورٹی میں دسیوں یہودیوں کے قبلہ اول پردھاوے

قابض صہیونی فوج اور پولیس کی فول پروف سیکیورٹی میں یہودی شرپسندوں کی مسجد اقصیٰ کی بے حرمتی کا سلسلہ جاری ہے۔ کل سوموار کو اسرائیلی فوج اور پولیس کی فول پروف سیکیورٹی میں67 یہودی آباد کار مسجد اقصیٰ میں داخل ہوئے اور مقدس مقام کی بے حرمتی کی۔

اسرائیلی پولیس کا مسجد اقصیٰ میں باب رحمت پر دھاوا

قابض صہیونی پولیس نے آج اتوار کے روز مسجد اقصیٰ کے مشرقی سمت میں موجود مصلیٰ باب رحمت میں گھس کر مقدس مقام کی بے حرمتی کی اور وہاں پرموجود فرنیچر اور دیگر سامان قبضے میں لے لیا۔

"آئسیسکو” کی مسجد اقصٰی کے قریب یہودی سرنگ کے قیام کی شدید مذمت

اسلامی تعاون تنظیم'او آئی سی' کے زیرانتظام تنظیم برائے سائنس وثقافت 'آئسیسکو'نے مقبوضہ بیت المقدس میں سلوان قصے کو زیرزمین راستے سے ایک سرنگ کے ذریعے مسجد اقصیٰ اور اس کے اطراف کو ملانے کی سرنگ کی شدید مذمت کی ہے۔