جمعه 15/نوامبر/2024

مسجد اقصی

رمضان کریم میں انتہا پسند آبادکاروں کے خلاف مزاحمت جاری رکھنے کا عزم

فلسطینی رہنماؤں اور کارکنوں نے فلسطینی عوام سے ماہِ رمضان المبارک کے دوران مسجدِ اقصیٰ میں اپنی موجودگی کو یقینی بنانے کا مطالبہ کیا تاکہ اسے یہودی آباد کاروں کے حملوں اور سازشوں سے بچایا جا سکے۔

القدس ہیروز الاقصیٰ کے تحفظ میں مسلم امہ کا ہراول دستہ ہیں:مشعل

اسلامی تحریک مزاحمت [حماس] کے بیرون ملک امور کے سربراہ خالد مشعل نے فلسطین کے ان ہیروز کو سلام پیش کیا ہے جنہوں نے اپنی بہادرانہ کارروائیوں اور الاقصیٰ کے تحفظ کے ذریعے مسجد کو ہمارے دلوں میں ایک حقیقی قدر بنایا۔

اسرائیل نے مسجد اقصیٰ کے 90 نمازیوں کا عدالتی ٹرائل کیا: فلسطینی وکیل

فلسطین کے ایک قانون دان ایڈوکیٹ خالد زبارقہ نےہفتے کے روز بتایا کہ اسرائیلی پولیس نے کل جمعہ کو فجر کے وقت مسجد اقصیٰ میں تعینات تقریباً نوے قیدیوں کو ان کے خلاف مقدمات چلانے کے لیے عدالت میں منتقل کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ ان فلسطینیوں کو مسجد اقصیٰ میں ماہ صیام کے دوران نماز اور عبادت کے جرم میں گرفتار کیا گیا۔

50 سال سے کم عمرافراد کی جمعہ کو مسجد اقصیٰ میں داخلے پر پابندی

قابض اسرائیلی حکومت کے نام نہاد کوآرڈینیٹر نے منگل کی شام بتایا کہ کیا کہ 50 سال سے کم عمر کے مردوں کو مسجد اقصیٰ میں اگلے جمعہ کی نماز ادا کرنے کی اجازت نہیں ہوگی۔

یہودی آبادکاروں کے ہاتھوں مسجد اقصیٰ کی بے حرمتی

قابض اسرائیلی فوج کی بھاری نفری کے زیر سایہ تقریبا 165 یہودی آبادکاروں نے مقبوضہ بیت المقدس میں قبلہ اول مسجد اقصیٰ کی بے حرمتی کی اور مسجد کے احاطے کا دورہ کیا۔

بیت المقدس سے تین فلسطینی بچے اور مسجد اقصیٰ کا محافظ گرفتار

قابض اسرائیلی فوج نے مقبوضہ بیت المقدس میں تلاشی کی کارروائیوں کے دوران تین فلسطینی بچے اورمسجد اقصیٰ کے ایک محافظ کو حراست میں لے لیا۔ دوسری طرف فلسطینی شہریوں نے مسجد اقصیٰ کے محافظ کی گرفتاری کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے قبلہ اول کے انتظامی امور میں سوچی سمجھی مداخلت قرار دیا ہے۔

امارات کےاسرائیل نواز گروپ کا مسجد اقصیٰ پر دھاوا

کل سوموار کے روز اسرائیلی پولیس کی فول پروف سیکیورٹی میں متحدہ عرب امارات کے ایک وفد نے مسجد اقصیٰ پر دھاوا بولا۔ یہ گروپ اسرائیل کے ساتھ دوستانہ تعلقات کو آگے بڑھانے کے اقدامات کا حصہ ہے۔

اسرائیلی پولیس کی مسجد اقصیٰ کے خطیب سے حراستی مرکز میں تفتیش

کل اتوار کو اسرائیلی پولیس نے مسجد اقصیٰ کے امام اور خطیب الشیخ عکرمہ صبری کو بیت المقدس میں واقع ’مسکوبیہ‘ حراستی مرکز میں لے جایا گیا جہاں قابض پولیس نے ان سے توہین آمیز طریقے سے تفتیش کی اور انہیں ہراساں کیا گیا۔

اسرائیل: یہودیوں کی قبلہ اول میں عبادت کا فیصلہ کالعدم

ایک اسرائیلی عدالت نے جُمعہ کو ماتحت عدالت کے فیصلے کو کالعدم قرار دیتے ہوئے مسجد اقصیٰ میں یہودیوں کی عبادت پر پابندی کو برقرار رکھا ہے۔ ماتحت عدالت کے فیصلے پر فلسطینیوں اور مسلم دنیا نے شدید غصے کا اظہار کیا تھا۔

درجنوں یہودی شرپسندوں کا مسجد اقصیٰ پر دھاوا

گذشتہ روزاسرائیلی فوج کی فول پروف سیکیورٹی میں سیکڑوں یہودی آباد کاروں نے مسجد اقصیٰ پر دھاوا بولا اور مقدس مقام میں گھس کر تلمودی تعلیمات کے مطابق مذہبی رسومات ادا کیں۔