جمعه 15/نوامبر/2024

مسجد اقصی

"ہیکل کی تباہی کی یاد” اور مسجد اقصیٰ کے خلاف جارحیت چہ معنی دارد؟

مسجد اقصیٰ پر تاریخ کی بدترین صہیونی دراندازی روز مرہ کا معمول بنتی جا رہی ہے۔ گذشتہ ہفتے ایک دن میں تعداد کے لحاظ سے سب سے بڑی دراندازیوں کا ارتکاب دیکھنے میں آیا، جب مسجد میں گھسنے والوں کی تعداد تقریباً 3000 تک پہنچ گئی۔

سینکڑوں یہودی آبادکاروں کے ہاتھوں قبلہ اول کی بے حرمتی

سینکڑوں انتہا پسند یہودی آبادکاروں ایک جھتے مقبوضہ بیت المقدس میں پولیس کے سخت پہرے میں مسجد اقصیٰ کی بے حرمتی کی۔ اطلاعات کے مطابق حملہ آور یہودیوں نے توہین آمیز حرکات دن میں دو مرتبہ کیں۔القسطل نیوز کے مطابق کم ازکم 343 آبادکار مختلف گروپوں کی شکل میں مراکشی دروازے سے مسجد میں داخل ہوئے اور اسکے صحن کے چکر لگاتے رہے۔مقدس اسلامی مقام آمد کے بعد آبادکاروں نے اپنے مذہبی پیشواؤں [ربیوں] سے نام نہاد ٹیمپل ماونٹ کے بارے میں لیکچر سنے اور بہت سے آباد کاروں نے مسجد کے مشرقی حصے میں تلمودی عبادات ادا کیں۔اسی دوران قابض صہیونی فوجیوں نے مسجد اقصیٰ کے داخلی راستوں اور دروازوں پر مسلمان عبادت گزاروں کے داخلے اور نقل وحرکت پر پابندی عائد کر دی۔مسجد اقصیٰ کو جمعہ اور ہفتے کے علاوہ روزانہ کی بنیاد پر صبح اور دوپہر کے وقت صہیونی آبادکاروں اور پولیس فورس کے لیے کھولا جاتا ہے۔

114 صیہونیوں نے مسجد اقصی دھاوا بول دیا

قابض اسرائیلی پولیس کے حمایت یافتہ درجنوں آباد کاروں نے گذشتہ روز ایک مرتبہ پھر یروشلم میں مسجد اقصیٰ پر دھاوا بولا دیا ہے۔

مسجد اقصیٰ میں یہودی آباد کاروں کی پولیس حفاظت میں آمد

اسرائیلی قابض پولیس نے مسجد اقصیٰ جانے والے یہودی آبادکاروں کو باقاعدہ تحفظ فراہم کر کے مقدس جگہ تک پہنچایا۔

مسجد اقصیٰ کے لیے حالات سنگین تر ہیں

شیخ کمال الخطیب نے مسلمانوں کے خبردار کیا ہے کہ مسجد اقصیٰ کو ان دنوں سنگین صورت حال کا سامنا ہے۔ جبکہ بین گویر کے وزیر بننے سے آنے والے دن مسجد اقصیٰ کے لیے سنگین تر ہوں گے۔

مسلمان مسجد اقصیٰ میں اپنے وزٹس میں تیزی اور وسعت لائیں

مسجد اقصیٰ کے مبلغ اور اعلی اسلامی مجلس یروشلم کے سربراہ شیخ عکرمہ الصبری نے فلسطینی عوام سے کہا ہے کہ وہ مسجد اقصیٰ کے وزٹس میں تیزی اور وسعت لائیں ، تاکہ اس مقدس مقام کو یہودیانے کی اسرائیلی سازشوں کا مقابلہ کیا جا سکے۔

درجنوں یہودی آباد کاروں نے مسجد اقصیٰ میں تلمودی رسومات انجام دیں

درجنوں ناجائز یہودی آباد کاروں نے قابض اسرائیلی پولیس کی حفاظت میں مسجد اقصیٰ کی بے حرمتی کا ارتکاب کیا۔ ان یہودی آباد کاروں کو اسرائیلی پولیس بدھ کی صبح اپنی نگرانی میں مسجد اقصیٰ کے باب المغربیہ سے لائی تھی۔

دو فلسطینی خواتین پر جرمانے کرنے کے علاوہ یروشلم داخل ہونے پر پابندی

اسرائیلی قابض اتھارٹی فلسطینی خواتین کے خوف میں بھی مبتلا ہو گئی۔ یروشلم کی دو خواتین کو یروشلم میں داخلے سے روک دیا۔ سینکڑوں شیکل جرمانہ بھی کر دیا گیا ہے۔

میلاد النبیﷺ کے موقع پر فلسطینیوں کو مسجد اقصیٰ میں جمع ہونے کی اپیل

اسلامی جہاد موومنٹ نے فلسطینی مسلمانوں سے اپیل کی ہے کہ وہ میلادالنبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے اس موقع کو مسجد اقصیٰ کے تحفظ کے لیے اکٹھے ہونے اور عزم کر کی تجدید کا موقع بنائیں۔ اس مقصد کے لیے میلاد کے موقع پر زیادہ سے زیادہ تعداد میں مسجد اقصیٰ میں جمع ہوں۔ تاکہ یہودی آباد کاروں کی مسجد اقصیٰ پر جاری چڑھائیوں کی روک تھام کی جا سکے۔

اسرائیلی ہیکل گروپس سرگرم، مسجد اقصی پر یہودیوں کا پھر دھاوا

اسرائیل کی جانب سے غرب القدس اور غرب اردن میں لا کر بسائے گئے یہودی آباد کاروں نے اتوارکی چھٹی کے روز ایک مرتبہ پھر مسجد اقصی پر دھاوا بول دیا۔ اس دوران مسجد اقصی کے مغربی گیٹ سے داخل ہونے والے آباد کاروں کی حفاظت پر اسرائیلی فوج مامور رہی۔ دوسری طرف صہیونی ’’ ہیکل گروپس‘‘ نے بھی فلسطینیوں کیخلاف اپنی کارروائیاں تیز کردی ہیں اور اس کا اثر اتوار کو بھی نظر آیا۔