جمعه 15/نوامبر/2024

مسجد اقصیٰ کے مبلغ

دفاع کی جنگ میں بیت المقدس کے مسلمان قبلہ اول کو تنہا نہ چھوڑیں: صبری

مسجد اقصیٰ کے مبلغ اور امام الشیخ عکرمہ صبری نے زور دے کر کہا ہے کہ بیت المقدس کے دفاع کے میدان میں مسجد اقصیٰ کو تنہا چھوڑنےکا کوئی جواز نہیں۔

القدس کے عوام کو اپنے تعلیمی نصاب کا انتخاب کرنے کا حق ہے:صبری

مقبوضہ بیت المقدس میں سپریم اسلامی کونسل کے سربراہ اور مسجد اقصیٰ کے مبلغ الشیخ عکرمہ صبری نے کہا ہے کہ بیت المقدس میں طلباء کے والدین کو یہ حق حاصل ہے کہ وہ ایسے نصاب کا انتخاب کریں جو ان کے عقیدے، مذہب، رسم و رواج اور روایات سے ہم آہنگ، بین الاقوامی قوانین اور آسمانی قوانین سے منظور شدہ ہو۔

اسرائیل قبضے میں لیے فلسطینی شہداء کے جسد خاکی واپس کرے:امام قبلہ اول

مسجد اقصیٰ کے امام وخطیب اور فلسطین کے ممتاز عالم دین الشیخ عکرمہ صبری نے صہیونی فوج کی جانب سے فلسطینی شہداء کے جسد خاکی کو قبضے میں رکھنے کی پالیسی کی شدید مذمت کی ہے۔ انہوں نے مطالبہ کیا ہے کہ اسرائیلی فوج فلسطینی شہداء کے جسد خاکی فوری طورپر ان کے ورثاء کے حوالے کرے تاکہ شہداء کو اسلامی طریقے کے مطابق سپرد خاک کیا جاسکے۔