چهارشنبه 30/آوریل/2025

مسجد اقصیٰ کی بے حرمتی

فول پروف سکیورٹی میں سیکڑوں آباد کاروں کا قبلہ اول پر دھاوا

آج سوموار کے روز اسرائیلی پولیس اور فوج کی فول پروف سکیورٹی میں بڑی تعداد میں یہودی آباد کاروں نے مسجد قصیٰ میں گھس کر مسلمانوں کے قبلہ اول کی بے حرمتی کی۔اس موقعے پر فلسطینی شہری بھی موجود تھے جنہوں نے آبادکاروں کے دھاووں کے خلاف مزاحمت کی۔

یہودیوں کا مسجد اقصیٰ میں ناقوس بجا کر بے حرمتی کا ارتکاب

عطیم مبلغ اور مفتی اعظم یروشلم مفتی حسین نے مسجد اقصیٰ کے اندر ناقوس بجا کر یہودی کی طرف سے جان بوجھ کر مسجد اقصیٰ کی بے حرمتی کیے جانے کی مذمت کرتے ہوئے ہے یہ سنگین زیادہ اور مسجد کے تقدس کی بدترین پامالی ہے۔

قابض فوج نے مسجد اقصیٰ کے محافظ سمیت تین فلسطینی گرفتار کرلیے

کل ہفتے کی شام قابض اسرائیلی فوج نے بیت المقدس میں مسجد اقصیٰ کے ایک محافظ کو گرفتار کرنے کے بعد رام اللہ کے شمال مشرق میں واقع المغیر نامی گاؤں سے دو شہریوں کو حراست میں لے لیا۔

اسرائیلی فوج کے سرچ آپریشن میں دو بچوں سمیت تین فلسطینی گرفتار

پیر کی شام قابض اسرائیلی فوج نے رام اللہ میں دو بچوں کو گرفتار کرنے کے بعد ایک نوجوان القدس سےگرفتار کر کے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا۔ ایک فلسطینی خاتون کو قبلہ اول سے بے دخل کردیا گیا۔

مسجد ابراہیمی کی بندش اسرائیل کی کھلی جارحیت ہے:حماس

اسلامی تحریک مزاحمت [حماس] نے صہیونی ریاست کی طرف مسجد ابراہیمی کی بندش کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے صہیونی ریاست کی ننگی جارحیت قرار دیا ہے۔حماس کا کہنا ہے کہ اسرائیلی ریاست کی طرف سے الخلیل کی تاریخی مسجد ابراہیمی کی بندش سے تاریخی حقائق تبدیل نہیں ہو سکتے۔

مسجد اقصیٰ میں نیم برہنہ صہیونیوں کے گشت پرفلسطین میں شدید غم وغصہ

اسرائیل میں سوشل میڈیا پرکچھ صہیونی عورتوں کے مسجد اقصیٰ پر دھاووں کے دوران نامناسب لباس میں لی گئی تصاویر پوسٹ کیے جانے پر فلسطینی عوامی اور مذہب حلقوں میں شدید غم وغصے کی لہر دوڑ گئی ہے۔

55 ہزار نمازیوں کی مسجد اقصیٰ میں ہونے والی نماز جمعہ میں شرکت

مقبوضہ بیت المقدس میں اسرائیلی فوج کے سخت سکیورٹی کے باوجود ہزاروں فرزندان توحید نے مبارک مسجد اقصیٰ میں نماز جمعہ ادا کی۔

اردن کی یہودی شرپسندوں کے ہاتھوں مسجد اقصیٰ کی بے حرمتی کی شدید مذمت

اردن نے مقبوضہ بیت المقدس میں مسجد اقصیٰ اور حرم قدسی میں اسرائیلی خلاف ورزیوں اور یہودی آباد کاروں کے ہاتھوں مقدس مقام کی بے حرمتی کے تسلسل کی شدید مذمت کی ہے۔ اردن کا کہنا ہے کہ اسرائیل کے سیکیورٹی ادارے، پولیس اور فوج مسجد اقصیٰ کے صحن پر شدت پسندوں کے دھاووں میں مدد اور تحفظ فراہم کر رہے ہیں۔ اس کے ساتھ ساتھ بڑی تعداد میں اماراتی اور بحرینی بھی حرم قدسی میں گھس کر یہودیوں کو دھاووں ‌میں مدد کر رہے ہیں۔

گذشتہ ہفتے تین سو یہودی شرپسندوں نے قبلہ اول کی بے حرمتی کی

قابض صہیونی فوج اور پولیس کی فول پروف سیکیورٹی میں یہودی شرپسندوں کی مسجد اقصیٰ کی بے حرمتی کا سلسلہ جاری ہے۔ گذشتہ ہفتے اسرائیلی فوج اور پولیس کی فول پروف سیکیورٹی میں 296 یہودی آباد کار مسجد اقصیٰ میں داخل ہوئے اور مقدس مقام کی بے حرمتی کی۔

‘قبلہ اول کی تاریخی حیثیت سے چھیڑ چھاڑ آگ سے کھیلنے کے مترادف’

فلسطین کی دینی اور مذہبی قوتوں نے خبردار کیا ہے کہ مقبوضہ بیت المقدس بالخصوص مسجد اقصیٰ کے تاریخی اسٹیٹس کے ساتھ چھیڑ چھاڑ کی گئی تو اس کے بھیانک نتائج برآمد ہوں‌ گےاور اس کی تمام تر ذمہ داری اسرائیل پر عاید ہوگی۔