چهارشنبه 30/آوریل/2025

مسجد اقصیٰ کی بے حرمتی

’قبلہ اول کے خلاف صہیونی ریاست کے ناپاک عزائم کامایب نہیں ہوں گے‘

مقبوضہ فلسطین کے اندرونی علاقوں میں اسلامی تحریک کے سربراہ اور بزرگ فلسطینی رہ نما الشیخ راید صلاح نے کہا ہے کہ آج ہم مسجد اقصیٰ پر دراندازی اور حملوں کے بارے میں جو کچھ دیکھ رہے ہیں وہ مبارک الاقصیٰ میں تلمودی حاکمیت کے ساتھ مذہبی اسٹیٹس کو مسلط کرنے اور نئی صورت حال پیدا کرنے کی کوشش ہے

مسجد اقصیٰ پر دھاوے مذہبی جنگ چھیڑ سکتے ہیں: ناجح بکیرات

بیت المقدس میں اسلامی اوقاف کے محکمے کے ڈپٹی ڈائریکٹر الشیخ ناجح بکیرات نے کہا ہے کہ مسجد اقصیٰ ایک بہت بڑی آزمائش میں ہے، کیونکہ اس کے خلاف ایک سے زیادہ مرتبہ جارحیت کا سامنا کرنا پڑا۔ ان میں سب سے نمایاں "بین گویر" جارحیت اور یہودی تعطیلات ہیں جن کے ذریعے بائبل کے گروہ الاقصیٰ میں تلمودی رسومات کی بڑی تعداد کو جائز قرار دینے کی کوشش کرتے ہیں۔

بدھ کو درجنوں یہودی آباد کاروں کا قبلہ اول پر دھاوا

گذشتہ روز قابض صہیونی فوج کی فول پروف سکیورٹی میں یہودی آبادکاروں کی بڑی تعداد نے مسجد الاقصیٰ کے صحنوں پر دھاوا بول دلا اور مسجد اقصیٰ میں تلمودی تعلیمات ادا کیں۔

نومبرمیں مسجد اقصیٰ پر 22 دھاوے، مسجد ابراہیمی میں اذان پر47بار پابندی

القدس اور فلسطینی مقدسات کی نصرت کے لیے قائم اسلامی ۔ مسیحی کمیٹی کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں مسجد ابراہیمی پر یہودی آباد کاروں کے دھاووں کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔القدس اور فلسطینی مقدسات کی نصرت کے لیے قائم اسلامی ۔ مسیحی کمیٹی کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں مسجد ابراہیمی پر یہودی آباد کاروں کے دھاووں کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔

مسجد اقصیٰ کی خاتون نمازی پر اسرائیلی پابندی میں توسیع

کل پیر کو اسرائیلی قابض حکام نے مسجد اقصیٰ کی خاتون نمازی اور سینیر سماجی کارکن رائدہ سعید کو مسجد اقصیٰ سے ایک ہفتے کے لیےبے دخل کرنے کے فیصلے کی تجدید کی۔

مسجد اقصیٰ میں آباد کاروں کی طرف سے بڑے حملوں پر وارننگ

القدس سنٹر فار سٹڈیز نے خبردار کیا ہے کہ یہودی آباد کار آنے والے دنوں میں مسجد اقصیٰ کے خلاف تیاری کر رہے ہیں تاکہ مسجد کی بے حرمتی کر کے اپنے مقاصد حاصل کر سکیں اور دراندازی کے نئے دروازے استعمال کر سکیں۔

’مسجد اقصیٰ کو نقصان پہنچانے کا مطلب ہے اسرائیلی وجود کا خاتمہ ہوگا‘

فلسطینی مزاحمتی دھڑوں کے مشترکہ کنٹرول روم نے جمعہ کے روز خبردار کیا ہے کہ مسجد اقصیٰ کی خلاف ورزی اور القدس میں ہمارے لوگوں کے خلاف دشمن کے جرائم میں اضافہ اور مقدسات کی بے حرمتی قابض دشمن کے لیے برا شگون ہے۔

حماس کی فلسطینیوں کو قبلہ اول کے لیے نفیر عام کی کال

اسلامی تحریک مزاحمت "حماس" نے جمعرات کو زور دے کر کہا ہے کہ "بیت المقدس اور مسجد الاقصیٰ پر قابض ریاست کے لیے کوئی قانونی حیثیت یا خودمختاری کا جوازنہیں ہے۔ حماس نے اس بات پر زور دیا کہ اسرائیل کی دہشت گردی میں اضافہ ہمارے عوام کو آزادی تک اپنی مزاحمت جاری رکھنے سے نہیں روک سکتا۔

مسجد اقصیٰ کی بے حرمتی پر انتہا پسندوں کو انعامات دیے جانے کا انکشاف

انتہا پسند یہودی آباد کاروں کی طرف سے روزانہ کی بنیاد پر مسجد اقصیٰ کی بے حرمتی کا سلسلہ جاری ہے۔ فلسطینیوں کی طرف سے ایک نیا انکشاف سامنے آیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ مسجد اقصیٰ میں قربانی کی رسم ادا کرنے والے آباد کاروں اور یہودی مذہبی رسم بگل بجانے والوں کو مالی انعامات سے نوازا جاتا ہے۔

مصرکی انتہا پسند یہودیوں کے ہاتھوں مسجد اقصیٰ کی بے حرمتی کی شدید مذمت

مصری وزارت خارجہ نے مسجد اقصیٰ کے تقدس کی بار بار اور بڑھتی ہوئی خلاف ورزیوں کو "انتہا پسندی اور خطرناک پیشرفت " قرار دیا۔