چهارشنبه 30/آوریل/2025

مسجد اقصیٰ کی بے حرمتی

لاطینی امریکا کے 4 ممالک کی مسجد اقصیٰ پر یہودی دھاووں کی مذمت

ارجنٹینا، چلی، میکسیکو اور کیوبا نے اسرائیلی قابض افواج کی سکیورٹی میں یہودی آباد کاروں کی مسجد الاقصی پر حملے کی مذمت کرتے ہوئے اسرائیل سے مسجد اقصیٰ میں تشدد میں اضافے سے بچنےکی ضرورت پر زور دیا ہے۔

کویتی پارلیمنٹ کے باہرمسجد اقصیٰ کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لیے مظاہرہ

کل ہفتے کو درجنوں کویتی باشندوں نے کویتی پارلیمنٹ کے باہر مسجد اقصیٰ کے نمازیوں سے یکجہتی مظاہرے میں شرکت کی۔ یہ مظاہرہ کویتی قومی اسمبلی کی عمارت کے سامنے "الارادہ اسکوائر" میں مسجد اقصیٰ کے مرابطین اور نمازیوں کے ساتھ اظہار یکجہتی اور اسرائیلی حملوں کی مذمت کے لیے منعقد ہوا۔ .

مسجد اقصیٰ میں نمازیوں پرحملہ اسرائیلی فوج کی دہشت گردی ہے:الازھر

مصر کی سب سے بڑی دینی درسگاہ جامعہ الازھر نے بدھ کو اسرائیلی فوج کی جانب سے مسجد اقصیٰ پر حملے، نمازیوں کو زخمی کرنے اور متعدد کو گرفتار کرنے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔

قابض فوج نے مسجد اقصیٰ سے نمازیوں کو باہر نکال دیا، معتکفین پر تشدد

پیر کی شام اسرائیلی قابض فوج نے مسلسل دوسرے روز بھی مسجد اقصیٰ پر دھاوا بول کر نمازیوں کو طاقت کے ذریعے بے دخل کیا۔

مسجد اقصیٰ پر قبضے اور اسے یہودیانے کی سازشوں پر انتباہ

یہودیت کا مقابلہ کرنے کے لیے یروشلم کمیشن نے قابض اسرائیلی حکام اور انتہاپسند "ہیکل گروپس" کی جانب سے مسجد اقصیٰ کو کنٹرول کرنے کی مسلسل کوششوں کے بارے میں متنبہ کیا ہے۔

اسرائیلی فوج کی ریاستی دہشت گردی میں فلسطینی نوجوان شہید

کل ہفتے اور اتوار کی درمیانی شب قابض صہیونی فوج کی ریاستی دہشت گردی کے نتیجے میں ایک فلسطینی نوجوان شہید ہوگیا۔

اسرائیلی فوج کی سکیورٹی میں یہودی آباد کاروں کا قبلہ اول پردھاوا

کل جمعرات کو صبح قابض صہیونی فوج نے مسجد الاقصیٰ کے صحنوں پر دھاوا بول دیا۔ بعد ازاں یہودی آباد کاروں کی بڑی تعداد نے اسرائیلی پولیس اور فوج کی فول پروف سکیورٹی میں مسجد اقصیٰ پر دھاوا بولا۔ یہ دھاوے ایک ایسے وقت میں بولے گئے جب دوسری طرف فلسطینی شہری رمضان المبارک کے پہلے جمعہ کی نماز کی تیاری کررہے تھے۔

اسرائیل مسجد اقصیٰ کو نمازیوں سے خالی کرنا چاہتا ہے: عکرمہ صبری

یروشلم میں اسلامی سپریم کونسل کے سربراہ الشیخ عکرمہ صبری نے کہا ہے کہ مسجد اقصیٰ کے نمازیوں کی استقامت اور ثابت قدمی کی بدولت اسرائیل مسجد اقصیٰ کے حوالے سے اپنے سازشی منصوبوں میں ناکام رہا ہے۔

امام کعبہ کی صہیونیوں کے ہاتھوں مسجد اقصیٰ کی بے حرمتی کی مذمت

امام کعبہ الشیخ ڈاکٹرعبدالرحمان السدیس نے مسجد حرام میں کل جمعہ کے اجتماع سےخطاب کرتے ہوئےقابض صہیونی ریاست کی طرف سے مسجد اقصیٰ کی بے حرمتی کی شدید مذمت کی ہے۔

قابض اسرائیل کے ساتھ جنگ کا اصل محرک مسجد اقصیٰ ہے:عطون

مقبوضہ بیت المقدس سےفلسطینی رکن پارلیمنٹ احمد عطون نے کہا ہے کہ مسجد اقصیٰ ہر فلسطینی، جوان اور بزرگ کے لیے قابض ریاست کے ساتھ تنازع کا اصل محرک ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ بیت المقدس کا بچہ بچہ قابض دشمن کے جرائم اور نسل پرستی سے بخوبی واقف ہے۔