
’قبلہ اول سے اسرائیلی پابندیاں ہٹانے میں عرب لیڈروں کا کوئی کردار نہیں
ہفتہ-29-جولائی-2017
مسجد اقصیٰ کے امام اور فلسطین کی سپریم علماء کونسل کے چیئرمین الشیخ عکرمہ صبری نے کہا ہے مسجد اقصیٰ بیت المقدس اور فلسطینی قوم کی قربانیوں کی بدولت کھولی گئی ہے، اس میں کسی عرب ملک کا کوئی کردار نہیں ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ اسرائیلی پولیس اور فوج گردی پر خاموش تماشائی رہنے والے قبلہ اول کھلنے کا مفت میں کریڈٹ اپنے نام کرنے کی شرمناک کوشش کررہے ہیں۔