چهارشنبه 30/آوریل/2025

مسجد اقصیٰ کی بندش

ذی الحج کے پہلے عشرے میں مسجد اقصیٰ میں اعتکاف کی اپیل

مقبوضہ بیت المقدس کی مقامی سرکردہ شخصیات نے مسجد اقصیٰ کو تقسیم کے صہیونی مکروہ عزائم کو ناکام بنانے کے لیے ذوالحج کے پہلے دس دنوں میں مسجد اقصیٰ میں اعتکاف کا مطالبہ کیا ہے۔

مقبوضہ مقامات بشمول مسجدِ اقصیٰ پر قبضے کی نئی سکیموں کا انکشاف

معتبر ذرائع نے انکشاف کیا ہے کہ اسرائیلی حکام مقبوضہ بیت المقدس اور مسجدِ اقصیٰ کو صہیونی ریاست کا باقاعدہ حصہ بنانے کی نئی اسکیمیں نافذ کر رہے ہیں۔

مسجد اقصیٰ میں اسرائیلی جرائم کی لبنان اور بولیویا کی مذمت

منگل کو بولیویا کی وزارت خارجہ نے مغربی کنارے، خاص طور پر مقبوضہ بیت المقدس میں فلسطینی عوام کے خلاف اسرائیلی جارحیت کی مذمت کی۔ خیال رہے کہ حالیہ عرصے کے دوران رمضان کے مقدس مہینے میں اسرائیلی فوج نے مسجد اقصیٰ سے سینکڑوں فلسطینیوں کو گرفتار کیاگیا ہے جب کہ اسرائیلی فوج کے تشدد سے درجنوں فلسطینی زخمی ہوئے۔

مسجد اقصیٰ سیل، اسرائیلی فوج نے فلسطینیوں‌کو قبلہ اول سے روک دیا

قابض اسرائیلی فوج اور پولیس نے کل جمعہ کے روز مسجد اقصیٰ کو سیل کرتے ہوئے فلسطینی نمازیوں‌کو جمعہ کی نماز کے لیے قبلہ اول آنے سے روک دیا جس کے نتیجے میں ہزاروں فلسطینی نماز جمعہ سے محروم رہے۔

کیا صہیونی فوج نے قبلہ اول کی اہم دستاویزات چوری کیں؟

فلسطینی محکمہ اوقاف القدس امور کی جانب سے مسجد اقصیٰ کی اہم دستاویزات اسرائیلی فوج کی جانب سے چوری کیے جانے کی تحقیقات کے لیے قائم کردہ کمیٹی نے اپنی رپورٹ جاری کردی ہے۔ اس رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ 14 جولائی سے 27 جولائی کے عرصے کے دوران قابض صہیونی فوج، پولیس اور اسرائیل کے خفیہ اداروں نے مسجد اقصیٰ اور اس کے اندر موجود اداروں، لائبریریوں، تاریخی عجائب گھروں اور دیگرمقامات کی نہ صرف بے حرمتی کی بلکہ بڑے پیمانے پر توڑپھوڑ بھی کی گئی ہے۔ تاہم کمیٹی کو مسجد کی اہم دستاویزات چوری کئے جانے کا کوئی ٹھوس ثبوت نہیں ملا ہے۔ البتہ مسجد کے کتب خانوں اور عجائب گھر میں موجود کمپیوٹر سسٹم میں موجود ڈیٹا چوری کیے جانے کا خدشہ ہوسکتا ہے۔

مقبوضہ فلسطین میں الجزیرہ کی نشریات بند کرنے کے محرکات

آج سے دو روز قبل اسرائیلی حکومت نے جمہوری روایات اور آزادی اظہار کی بدترین دشمنی کامظاہرہ کرتے ہوئے قطر کے عالمی شہرت یافتہ الجزیرہ ٹی وی چینل کا دفتر سیل کردیا۔ دفتری عملے کو گھروں کو بھیج دیا گیا اور ٹی وی چینل سے وابستہ تمام صحافیوں اور دیگر عہدیداروں کے پرمٹ منسوخ کردیے ہیں۔

ترکی: ’القدس یوتھ کیپٹیل برائے 2018ء‘ کے پروٹوکول پر دستخط

ترکی کے صدر مقام استنبول میں ’یوتھ اسلامی کانفرنس برائے ڈائیلاگ وتعاون‘ نے فلسطین کے مقبوضہ بیت المقدس کو آئندہ سال کے لیے نوجوانوں کا دارالحکومت قرار دیتے ہوئے اس حوالے سے خصوصی پروٹوکول پر دستخط کیے ہیں۔

اسرائیل کے خلاف سول نافرمانی کی تحریک چلانے کا مطالبہ

فلسطین کے ایک سرکردہ عیسائی مذہبی رہ نماپوپ مانویل مسلم نے کہا ہے کہ فلسطینی قوم کی الاقصیٰ میں کامیابی اور فتح نصرت مسلمانوں کے قبلہ اول کی آزادی کا نقطہ آغاز ہے۔

جمعہ 14 جولائی کے بعد15 فلسطینی شہید،1400 زخمی

قابض صہیونی فوج کی جانب سے مسجد اقصیٰ میں 14 جولائی کو دہشت گردی کی ایک کارروائی کے بعد دو ہفتوں کےدوران 15 فلسطینی شہید اور 1400 شہری زخمی ہوئے ہیں۔

معرکہ الاقصیٰ نے ثابت کیا فلسطینی حقوق سرخ لکیر ہیں:حماس

اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ نے کہا ہے کہ معرکہ الاقصیٰ میں فتح و نصرت نے یہ ثابت کیا ہے کہ فلسطینی قوم کے حقوق سرخ لکیرہیں جنہیں پامال کرنے کی کسی صورت میں اجازت نہیں دی جائے گی۔