
اسرائیلی وزیر سمیت 260 یہودیوں کا قبلہ اول پر اشتعال انگیز دھاوا
پیر-10-ستمبر-2018
عبرانی سال نو اور اس مناسبت سے اسرائیل کے مذہبی تہوار کی آڑ میں سیکڑوں یہودی آباد کاروں نے مسجد اقصیٰ کی بے حرمتی کا سلسلہ شروع کردیا ہے۔ کل اتوار کو اسرائیلی حکومت کے ایک انتہا پسند وزیر سمیت 258 یہودیوں نےمسجد اقصیٰ میں گھس کر تلمودی تعلیمات کے مطابق مذہبی رسومات ادا کیں۔