پنج شنبه 01/می/2025

مسجد اقصیٰ میں جمعہ

الاقصیٰ اور القدس کو شدید خطرات لاحق ہیں: امام مسجد قبلہ اول

مسجد اقصیٰ کے امام وخطیب نے خبردار کیا ہے کہ مقبوضہ بیت المقدس اور مسجد اقصیٰ کوغاصب صہیونیوں کے ہاتھوں شدید خطرات لاحق ہیں۔

’عرب اور مُسلم امہ الاقصیٰ کے حوالے سے اپنی ذمہ داریاں نبھائیں‘

مسجد اقصیٰ کے امام اور خطیب اور سرکردہ عالم دین الشیخ اسماعیل نواھضہ نے عرب اقوام اور عالم اسلام پر زور دیا ہے کہ وہ مسجد اقصیٰ اور القدس کے حوالے سے اپنی دینی اور اخلاقی ذمہ داریاں پوری کریں۔

’اعلان بالفور‘ کے نتیجے میں بھیڑیئے جسد فلسطین کو نوچ رہے ہیں‘

مسجد اقصیٰ کے امام وخطیب الشیخ یوسف ابو اسنینہ نے کہا ہے کہ برطانیہ کی حکومت کی طرف سے آج سے ایک سو سال قبل فلسطین میں یہودیوں کے قومی ملک کے قیام کے لیے جاری کردہ اعلان بالفور تاریخ کا سب سے بڑا ظلم تھا۔

فلسطینیوں کو اپنے حقوق کے لئے متحد ہونا ہوگا: امام الاقصیٰ

مسلمانوں کے قبلہ اول مسجد اقصیٰ کے امام محمد حسین نے فلسطینیوں سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اپنے جائز حقوق کے لئے آخری سانسوں تک یکجا اور متحد رہیں۔

فلسطینیوں میں اتحاد مسجد اقصیٰ کے دفاع کا ضامن ہوگا :امام قبلہ اول

مسجد اقصیٰ کے امام وخطیب الشیخ ابو اسنینہ نے فلسطینی قوتوں نے پر زور دیا ہے کہ وہ قومی مفاہمت کے مشن کو منطقی انجام تک پہنچائیں۔

’القدس سے دست برداری قبلہ اول سے دست برداری کے مترادف‘

قابض صہیونی فوج اور پولیس کی طرف سے پابندیوں کے اور رکاوٹوں کے باوجود جمعہ کے روز ہزاروں فلسطینی مسلمانوں نے نماز جمعہ مسجد اقصیٰ میں ادا کی۔

25 ہزار فلسطینیوں کی نماز جمعہ کے لیے مسجد اقصیٰ آمد

قابض صہیونی فوج اور پولیس کی طرف سے پابندیوں کے اور رکاوٹوں کے باوجود جمعہ کے روز پچیس ہزار سے زاید فلسطینی شہری نماز جمعہ کی ادائیگی کے لیے مسجد اقصیٰ پہنچنے میں کامیاب رہے۔

ماہ صیام کا دوسرا جمعہ:تین لاکھ فلسطینیوں کا قبلہ اول میں اجتماع

قابض صہیونی فوج کی جانب سے فلسطین کے مختلف شہروں مقامی شہریوں کو مسجد اقصیٰ میں نماز جمعہ کی ادائی سے روکنے کے لیے طرح طرح کے حربوں کے جلو میں تین لاکھ فرزندان توحید نے مسجد اقصیٰ میں ماہ صیام کے دوسرے جمعہ کی نماز دا کی۔

عرب لیگ القدس کی حفاظت کے لیے ٹھوس حکمت عملی بنائے:مفتی اعظم

فلسطین کے مفتی اعظم اور ممتاز عالم دین الشیخ محمد حسین نے عرب لیگ پر زور دیا ہے کہ وہ بیت المقدس اور مسجد اقصیٰ کی حفاظت کے لیے موثر حکمت عملی اختیار کرے۔

قوم کی ثابت قدمی نے تمام صہیونی حربے ناکام بنا دیے: امام قبلہ اول

مسجد اقصیٰ [قبلہ اول] کے امام وخطیب الشیخ یوسف ابو سنینہ نے کہا ہے کہ بیت المقدس میں فلسطینی قوم کے خلاف صہیونی ریاست کے مسلسل جرائم فلسطینی شہریوں کے لیے ’لائف ٹیکس‘ کا درجہ رکھتے ہیں۔ صہیونی ریاست یہ ثابت کرنے کی کوشش کررہی ہے کہ بیت المقدس میں رہنے والوں کواس کے مظالم اسی طرح گوارا کرنا ہوں۔ اگر وہ ان مظالم سے نجات چاہتے ہیں تو بیت المقدس سے نکل جائیں ورنہ انہیں یہ سب کچھ برداشت کرنا پڑے گا۔