
قبلہ اول کا دفاع جان سے بھی عزیز ہے: الشیخ عکرمہ صبری
ہفتہ-8-اکتوبر-2016
فلسطین کے ممتاز عالم دین اور مسجد اقصیٰ[قبلہ اول] کے امام وخطیب الشیخ عکرمہ صبری نے اسرائیل کی انتہا پسند حکومت مسجد اقصیٰ میں موجودہ کشیدگی کی ذمہ دار ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ قبلہ اول کا ایک ایک ذرہ ہماری جانوں سے زیادہ قیمتی ہے اور فلسطینی قوم اور پوری مسلم امہ کسی صورت میں قبلہ اول سے دستبردار نہیں ہوں گے۔