پنج شنبه 01/می/2025

مسجد اقصیٰ میں جمعہ

’فلسطینی قوم بیت المقدس چھیننے کی صہیونی سازش ناکام بنا دے‘

مسجد اقصیٰ کے امام وخطیب اور ممتاز عالم دین الشیخ یوسف ابو اسنینہ نے قبلہ اول میں نماز جمعہ کے عظیم الشان اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیل میں امریکی سفارت خانے کی بیت المقدس منتقلی بیت المقدس کو فلسطینیوں اور مسلمانوں سے چھیننے کی سازش ہے۔

عالمی برادری فلسطین پر اسرائیل کا ناجائز تسلط ختم کرائے: امام قبلہ اول

مسجد اقصیٰ[قبلہ اول] کے امام وخطیب اور ممتاز فلسطینی عالم دین الشیخ اسماعیل نواھضہ نے عالمی برادری سے مطالبہ کیا ہے کہ ارض فلسطین پر قائم اسرائیل کا ناجائز تسلط ختم کرائے تاکہ فلسطینی قوم بھی آزادی کی نعمت سے بہر مند ہوسکے۔ ان کا کہنا ہے کہ فلسطینیوں کی آزادی سمیت تمام حقوق غصب کرنے والے فلسطینی قوم کے خیر خواہ نہیں ہوسکتے۔

امریکی سفارت خانہ بیت المقدس منتقل کرنا اعلان جنگ تصور ہوگا: شیخ صبری

مسجد اقصیٰ کے امام وخطیب الشیخ عکرمہ صبری نے امریکی سفارت خانہ تل ابیب سے بیت المقدس منتقل کرنے کی امریکی کوششوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے کھلا اعلان جنگ قرار دیا ہے۔

غزہ کے شہری مسلسل دوسرے جمعہ کو قبلہ اول میں نماز کی ادائیگی سے محروم

قابض صہیونی فوج کی جانب سے فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی کے شہریوں کے بیت المقدس کے سفر اور مسجد اقصیٰ میں نماز جمعہ کی ادائیگی پر عاید پابندی دوسرے ہفتے بھی برقرار رہی اور غزہ کے سیکڑوں شہری قبلہ اول میں نماز جمعہ کی ادائیگی سے محروم رہے ہیں۔ صہیونی انتطامیہ نے غزہ کے معمر فلسطینیوں کو بھی قبلہ اول میں نماز کی ادائیگی کے لیے جانے اجازت نہیں دی۔

اسرائیلی فوج کی ڈرون طیاروں کے ذریعے مسجد اقصیٰ میں نمازیوں کی نگرانی

فلسطین کے مفتی اعظم اور قبلہ اول کے امام وخطیب الشیخ محمد حسین نے بیت المقدس کی تمام مساجد میں اذان پرپابندی اور فلسطینی شہروں میں یہودی کالونیوں کو آئینی شکل دینے کی سازشوں کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔ دوسری جانب گذشتہ روز مسجد اقصیٰٗ میں نماز جمعہ کے دوران اسرائیلی فوج نے بغیر پائلٹ کے جاسوس طیاروں کی مدد سے فلسطینی نمازیوں کی مانیٹرنگ کی۔ اس موقع پر اسرائیلی فوج اور پولیس کی بھاری نفری تعینات کی گئی تھی۔

نماز جمعہ کے موقع پر بیت المقدس اسرائیلی فوجی چھائونی میں تبدیل

فلسطین میں‌ کل نماز جمعہ کے موقع پر اسرائیلی فوج کی بھاری نفرتی کی تعیناتی اور موسلا دھار بارش کے باوجود ہزاروں فلسطینی نماز جمعہ کی ادائی کے لیے قبلہ اول پہنچنے میں‌ کامیاب رہے۔

اذان کو تکلیف دہ سمجھنے والے بیت المقدس سے نکل جائیں:مفتی اعظم

فلسطین کے مفتی اعظم اور قبلہ اول کے امام وخطیب الشیخ محمد حسین نے بیت المقدس کی تمام مساجد میں اذان پرپابندی کی اسرائیلی سازش کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ جسے اذان کی تکلیف ہے وہ بیت المقدس سے نکل جائے۔ بیت المقدس کی تمام مساجد میں تا قیامت اذان کی صدا گونجتی رہے گی۔

حرم قدسی پر ’یونیسکو‘ فیصلہ عالم اسلام کی تاریخی فتح ہے: امام قبلہ اول

مسجدا قصیٰ [قبلہ اول] کے امام وخطیب اور فلسطین کےممتازعالم دین الشیخ محمد سلیم نے کہا ہے کہ اقوام متحدہ کے ثقافتی ادارے’یونیسکو‘ کی طرف سے حرم قدسی اور قبلہ اول پر یہودیوں کا دعویٰ باطل قرار دینا عالم اسلام کی تاریخی فتح ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ اب وقت آگیا ہے کہ عالم اسلام یونیسکو کی قرارداد کے ثمرات سے فایدہ اٹھائیں۔

مسلم امہ مسجد اقصیٰ کو پنجہ یہودی سے آزاد کرائے: امام قبلہ اول

مسجدا قصیٰ [قبلہ اول] کے امام وخطیب اور فلسطین کےممتازعالم دین الشیخ اسماعیل نواھضہ نے مسلم امہ پر زور دیا ہے کہ وہ قبلہ اول کو صہیونیوں کے پنجہ استبداد سے آزاد کرانے کے لیے اٹھ کھڑی ہو۔ ان کا کہنا ہے کہ صہیونی قوتیں قبلہ اول پرقبضے کے لیے متحد ہو رہی ہیں۔ عالم اسلام کو بھی اپنے تیسرے مقدس مقام کو آزاد کرانے کے لیے اپنی صفوں میں اتحاد پیدا کرنا ہوگا۔

رکاوٹیں توڑ کر لاکھوں فلسطینیوں کی نماز جمعہ کے لیے قبلہ اول آمد

جمعہ کے روز لاکھوں فلسطینیوں نے اسرائیلی فوج اور پولیس کی جانب سے جگہ جگہ کھڑی کی گئی رکاوٹوں اور پابندیوں کو توڑ کر نماز جمعہ مسجد اقصیٰ میں ادا کی۔