جمعه 15/نوامبر/2024

مسجد اقصیٰ میں توڑ

مسجد اقصیٰ کو یہودیانے کی سازشوں میں باب رحمت اسرائیل کا نیا ہدف

عرب اسٹڈیز ایسوسی ایشن کے نقشہ جات کے ڈائریکٹر خلیل التفکجی نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ قابض اسرائیل اس وقت بند باب الرحمہ کے اندر ایک عبادت گاہ قائم کرنے کی تیاری کررہا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ اس کی توجہ مذہبی مسئلے سے جوڑنے کے لیے باب رحمت سیاسی مسئلہ بنا کر اسے قبلہ اول سے الگ کرنا ہے۔

’دیوار اقصیٰ کے قریب نئی کھدائی شاید اس کی بنیادوں تک پہنچ چکی ہو‘

القدس اور الاقصیٰ کے امور کے ایک محقق ایھاب الجلاد نے انکشاف کیا ہے کہ حال ہی میں مسجد اقصیٰ کی جنوب مغربی دیوار کےقریب نئی اسرائیلی کھدائیاں سامنے آئی ہیں۔

مسجد اقصیٰ کے ستونوں سے پتھر گرنے کا واقعہ

مقبوضہ بیت المقدس میں محکمہ اوقاف اسلامی نے جمعے کے روز بتایا کہ مسجد اقصیٰ کے ایک ستون سے پتھروں کے ٹکڑے گر رہے ہیں۔ وجوہات کا ابھی تک پتہ نہیں چل سکا ہے۔

اسرائیلی پولیس کی نگرانی میں 73 یہودی قبلہ اول میں داخل

فلسطین کے مقبوضہ بیت المقدس میں مسجد اقصیٰ میں یہودی آباد کاروں کے دھاوے جاری ہیں۔ گذشتہ روز 73یہودی آباد کاراسرائیلی فوج اور پولیس کی فول پروف سیکیورٹی میں مسجد اقصیٰ میں داخل ہوئے اور قبلہ اول میں گھس کر نام نہاد مذہبی رسومات کی ادائی کی آڑ میں مقدس مقام کی بے حرمتی کی۔

’اسرائیل منصوبے کے تحت قبلہ اول کا’اسٹیٹس کو‘ تبدیل کررہا ہے‘

فلسطین کےممتاز علماء کرام نے مسجد اقصیٰٗ پر یہودی آباد کاروں کے دھاووں کی باقاعدہ منصوبہ بندی کی صہیونی سازش کی شدید مذمت کی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ اسرائیلی ریاست ایک منظم اور منصوبہ بند طریقے سے قبلہ اول کا ’اسٹیٹس کو‘ تبدیل کرنے کی سازش کررہا ہے۔