
اسرائیلی صدر کا مسجد ابراہیمی پر دھاوا اشتعال انگیزی ہے: او آئی سی
پیر-29-نومبر-2021
اسلامی تعاون تنظیم [او آئی سی] نے اسرائیلی صدر اسحاق ہرزوگ کی فلسیطن کے تاریخی شہر الخلیل میں موجود مسجد ابراہیمی پر دھاوے کی مذمت کرتے ہوئے اسے مسلمانوں کے مذہبی جذبات کو مشتعل کرنے کی سوچی سمجھی کوشش قرار دیا ہے۔ او آئی سی کا کہنا ہے کہ اسرائیلی صدر کا مسجد ابراہیمی اور الخلیل شہر کا متنازع دورہ کروڑوں مسلمانوں کے جذبات کو ٹھیس پہنچانے کا باعث بنا ہے۔