چهارشنبه 30/آوریل/2025

مسجد ابراہیمی

مسجد ابراہیمی کی ایک ہفتے میں دوسری بار بے حرمتی

اسرائیلی قابض فوج کی مکمل سرپرستی میں یہودی آبادکاروں نے ایک ہی ہفتے کے دوران دوسری بار مسجد ابراہیمی میں رقص و سرود کی محفل سجا کرتاریخی مسجد ابراہیمی کی بے حرمتی کا ارتکاب کیا ہے۔

گذشتہ ماہ 180 اسرائیلی فوجیوں نے مسجد ابراہیمی پر دھاوا

فلسطینی وزارت اوقاف نے کہا ہے کہ ستمبر کے مہینے میں 180 سے زائد اسرائیلی فوجیوں نے مسجد ابراہیمی میں واقع نماز گاہ (پیغمبر خدا اسحاق کے مزار کے حوالے سے) پر دھاوا بولا۔

قابض اسرائیلی فوج کی نگرانی میں مسجد ابراہیمی کی بے حرمتی

ابراہیمی مسجد الخلیل کی اسرائیلی قابض اتھارٹی کی سرپرستی میں بد ترین بے حرمتی کا واقعہ سامنے آیا ہے ، نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی توہین کا بھی ارتکاب کیا ۔ انتہا پسند یہودی آباد کاروں نے قابض اتھارتی کی اشیر باد سے مسجد ابراہیمی میں رات کے وقت ڈانس پارٹی اور کنسرٹ کا اہتمام کیا۔ اس دوران بد بخت انتہا پسند یہودی آباد کار مسجد ابراہیمی کے اندر ہی شراب بھی پیتے رہے۔

قبلہ اول اور مسجد ابراہیمی میں نماز فجر ادا کرنے فلسطینی امڈ آئے

مختلف فلسطینی گروپوں کی جانب سے جمعہ کی نماز فجر قبلہ اول القدس کی مسجد اقصی اور مغربی کنارے میں مسجد ابراہیمی میں ادا کرنے کی اپیل پر ہزاروں فلسطینیوں نے لبیک کہا اور ان دونوں مقدس مساجد میں امڈ آئے۔

اسرائیلی فوج نے الخلیل میں آثار قدیمہ کےمقام کو فوجی کیمپ میں بدل دیا

جمعرات کو آباد کاروں کے ایک گروپ نے قابض اسرائیلی فوج کی حفاظت میں جنوبی مغربی کنارے کے شہر الخلیل میں مسجد ابراہیمی کے قریب "حوش الشریف" کے علاقے کے داخلی دروازے پر لوہے کا گیٹ لگا دیا۔ اس کا مقصد اس جگہ پر قبضہ کرکے اسے فوجی علاقے میں تبدیل کرنا ہے۔

مسجد ابراہیمی سے متصل عمارت کا ایک حصہ زمین بوس

فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے جنوبی شہر الخلیل میں قائم تاریخی مسجد ابراہیمی سے متصل ایک عمارت میں دراڑیں پڑ گئیں اور اس کا کچھ حصہ گر گیا ہے۔ مقامی ذرائع کا کہنا ہے کہ عمارت کے ایک حصے کے منہدم ہونے کی وجہ عمارت کی مرمت پر اسرائیلی فوج کی طرف سے عاید کردہ پابندیاں ہیں۔

اسرائیلی فوجیوں نے شوہراور بچوں کے سامنے فلسطینی خاتون اغوا کرلی

قابض اسرائیلی حکام نے جمعرات کی شام غرب اردن کے جنوبی شہر الخلیل میں واقع مسجد ابراہیمی کے قریب سے ایک خاتون کو گرفتار کرنے کے بعد اسے نامعلوم مقام پرمنتقل کردیا گیا ہے۔

’فجرعظیم‘ کے ہزاروں نمازیوں کی قبلہ اول، مسجد ابراہیمی میں حاضری

فلسطین میں مساجد میں نماز فجر میں نمازیوں کی زیادہ سے زیادہ حاضری یقینی بنانے کے لیے جاری ‘فجرعظیم‘ مہم کے تحت آج جمعہ کی صبح ہزاروں فلسطینی نمازیوں نے مسجد اقصیٰ اور مسجد ابراہیمی میں فجر کی نماز ادا کی۔

فلسطینی مسجد ابراہیمی کو صہیونیوں نے رحم وکرم پرنہ چھوڑیں:حلایقہ

فلسطینی پارلیمنٹ کی خاتون رکن اور سینیر رہ نما سمیر حلایقہ نے فلسطینیوں پر زور دیا ہے کہ وہ الخلیل شہر میں مسجد ابراہیمی کی حفاظت کے لیے موثر کارروائی کریں اور اسے قابض ریاست اور اس کے آباد کاروں کے منصوبوں کے رحم وکرم پرنہ چھوڑیں۔

مسجد ابراہیمی کو یہودیانے کے خلاف فلسطینی ریلی پر طاقت کا استعمال

کل سوموارکے روز فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے جنوبی شہر الخلیل میں سیکڑوں فلسطینی شہریوں نے مسجد ابراہیمی کویہودیانے کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا۔ اس موقعے پرنکالی گئی ریلی پر قابض اسرائیلی فوج نے طاقت کا وحشیانہ استعمال کیا جس کے نتیجے میں درجنوں فلسطینی زخمی ہوگئے۔