پنج شنبه 01/می/2025

مسجد ابراہیمی

الخلیل: مسجد ابراہیمی کے قریب سے فلسطینی خاتون گرفتار

قابض اسرائیلی فوج نے جمعرات کی صبح ایک فلسطینی خاتون کو الخلیل میں مسجد ابراہیمی کے قریب سے گرفتار کر لیا۔ اسرائیلی فوج نے دعویٰ کیا ہے کہ اس خاتون کے پاس ایک تیز دھار آلہ موجود تھا۔

جون میں مسجد ابراہیمی کے درو بام44 بار اذان سے محروم

قابض صہیونی فوج اور پولیس کی جانب سے فلسطین کے مغربی کنارے کے تاریخی شہرالخلیل کی تاریخی جامع مسجد میں فلسطینی شہریوں کی نمازوں کی ادائی اور اذان پر پابندیوں کا ناروا اور غیرقانونی سلسلہ بدستور جاری ہے۔ ایک رپورٹ کے مطابق جون 2016ء کے دوران مسجد ابراہیمی کے دروبام 44 بار اذان سے محروم رہی۔

دہشت گرد اسرائیلی فوجیوں کی اندھا دھند فائرنگ سے فلسطینی دوشیزہ شہید

اسرائیل فوج نے فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے جنوبی شہر الخلیل میں ابو الریش چوکی کےقریب اندھا دھند فائرنگ کرکے ایک ستائیس سال فلسطینی خاتون کو شہید کردیا۔ ذرائع کے مطابق شہیدہ کے جسم میں آٹھ گولیاں اتاری گئیں جس کےنتیجے میں وہ موقع پر ہی دم توڑ گئی۔ دوسری جانب اسرائیلی فوج نے حسب سابق فلسطینی لڑکی پر یہودی آباد کاروں پر چاقو سے حملے کی منصوبہ بندی کا الزام عاید کیا گیا ہے۔

مسجد ابراہیمی کے در و بام 49 بار اذان سے محروم

قابض صہیونی فوج اور پولیس کی جانب سے فلسطین کے مغربی کنارے کے تاریخی شہرالخلیل کی تاریخی جامع مسجد میں فلسطینی شہریوں کی نمازوں کی ادائی اور اذان پر پابندیوں کا ناروا اور غیرقانونی سلسلہ بدستور جاری ہے۔ ایک رپورٹ کے مطابق مئی کے دوران مسجد ابراہیمی کے در و بام 49 بار اذان سے محروم رہی۔

مسجد ابراہیمی فلسطینی نمازیوں کے لیے دور روز تک بند کردی گئی

فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے جنوبی شہر الخلیل میں واقع مسلمانوں کی تاریخ جامع مسجد ابراہیمی کو یہودیوں کے مذہبی تہوار "عیدالفصح" کے دوران دو روز کے لیے بند کردیا گیا ہے۔