جمعه 15/نوامبر/2024

مسجد ابراہیمی کی بندش

سینکڑوں آباد کاروں نے مسجد اقصیٰ پر دھاوا بول دیا

سینکڑوں آباد کاروں نے سوموار کے روز اسرائیلی فوج اور پولیس کی فول پروف سکیورٹی میں مسجد اقصیٰ پر دھاوا بولا۔ دوسری جانب قابض اسرائیلی فوج نے غرب اردن کے تاریخی شہر الخلیل کی ابراہیمی مسجد کو نماز اور اذان کے لیے بند کر دیا تھا۔ یہودی آبادکاروں کی آمد کے موقعے پر فلسطینی شہریوں کو مسجد میں اذان دینے سے بھی روک دیا۔

مسجد ابراہیمی میں مسلسل آٹھ دن سے اذان فجر پرپابندی

فلسطینی وزارت اوقاف اور مذہبی امورنے بتایا ہے کہ قابض اسرائیلی حکام نے مغربی کنارے کے جنوب میں واقع الخلیل شہر کی تاریخی مسجد ابراہیمی میں مسلسل آٹھویں روز بھی فجر کی اذان دینے سے روک دیا ہے۔

قابض فوج کا ابراہیمی مسجد پر دھاو، مغرب کی اذان سے روک دیا

جمعہ کے روز اسرائیلی قابض فوج نے مغربی کنارے کے جنوب میں الخلیل شہر میں واقع مسجد ابراہیمی پر دھاوا بولا۔ محکمہ اوقاف اسلامی کے ملازمین کو وہاں سے نکال دیا اور اذان مغرب کی نماز سے روک دیا۔

یہودیوں کے مذہبی تہواروں کی آڑ میں مسجد ابراہیمی کو بند کردیا گیا

کل ہفتے کے روز صہیونی قابض فوج نے یہودیوں کی تعطیلات کے بہانے مسجد ابراہیمی کو مسلمان نمازیوں کے لیے بند کر دیا۔

مفتی اعظم فلسطین کی مسجد ابراہیمی کی بندش کی شدید مذمت

یروشلم اور فلسطینی علاقوں کے مفتی اعظم الشیخ محمد حسین نے صہیونی قابض حکام کی طرف سے مسلمان نمازیوں کے سامنے یہودی تعطیلات کی آڑ میں مسجد ابراہیمی کی بندش کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔ ان کا کہنا ہے کی مسجد ابراہیمی فلسطینی مسلمانوں کا ایک اہم مذہبی مرکز ہے اور اس کی بندش فلسطینی مسلمانوں کے مذہبی معاملات میں صریح مداخلت ہے۔

جولائی مسجد ابراہیمی اذان دینے پر54 بار پابندی،قبلہ اول پر 21 دھاوے

قابض صہیونی فوج اور پولیس کی جانب سے فلسطین کے مغربی کنارے کے تاریخی شہرالخلیل کی تاریخی جامع مسجد ابراہیمی میں فلسطینی شہریوں کی نمازوں کی ادائی اور اذان پر پابندیوں کا ناروا اور غیرقانونی سلسلہ بدستور جاری ہے۔رپورٹس کے مطابق جولائی 2023ء میں مسجد ابراہیمی کے دروبام 54 بار اذان سے محروم رہے۔

جنوری میں دسیوں بارمسجد اقصیٰ اور مسجد ابراہیمی کی بے حرمتی

فلسطینی وزارت اوقاف اور مذہبی امور نے جنوری 2023ء کے مہینے میں مسجد اقصیٰ، مسجد ابراہیمی اورتمام عبادت گاہوں پر قابض یہودی آباد کاروں کےحملوں کے واقعات کے بارے میں اپنی ماہانہ رپورٹ جاری کی ہے۔

دسمبر:مسجد ابراہیمی میں اذان پر51 بارپابندی، مسجد اقصیٰ پر22 دھاوے

قابض صہیونی فوج اور پولیس کی جانب سے فلسطین کے مغربی کنارے کے تاریخی شہرالخلیل کی تاریخی جامع مسجد میں فلسطینی شہریوں کی نمازوں کی ادائی اور اذان پرپابندیوں کا ناروا اور غیرقانونی سلسلہ بدستور جاری ہے۔ ایک رپورٹ کے مطابق دسمبر 2022ء کے دوران مسجد ابراہیمی میں 51 بار اذان دینے اور نماز ادا کرنے پرپابندی عاید کی گئی۔

نومبرمیں مسجد اقصیٰ پر 22 دھاوے، مسجد ابراہیمی میں اذان پر47بار پابندی

القدس اور فلسطینی مقدسات کی نصرت کے لیے قائم اسلامی ۔ مسیحی کمیٹی کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں مسجد ابراہیمی پر یہودی آباد کاروں کے دھاووں کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔القدس اور فلسطینی مقدسات کی نصرت کے لیے قائم اسلامی ۔ مسیحی کمیٹی کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں مسجد ابراہیمی پر یہودی آباد کاروں کے دھاووں کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔

قابض اسرائیل نے مسجد ابراہیمی میں برقی لفٹ کی تعمیر مکمل کی

کل سوموار کو قابض اسرائیلی حکام نے الخلیل شہر کی تاریخی مسجد ابراہیمی میں الیکٹرک لفٹ کی تعمیر مکمل کرنے کا اعلان کیا۔ یہ منصوبہ یہودی آباد کاروں کو مسجد ابراہیمی تک براہ راست اور آسانی کے ساتھ رسائی فراہم کرنے کی اسرائیلی اسکیموں کا حصہ ہے۔