چهارشنبه 30/آوریل/2025

مسجد ابراھیمی

اسرائیلی فوج نے مسجد ابراہیمی کے قریب سے فلسطینی لڑکی گرفتار کرلی

قابض صہیونی فوج نے فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے جنوبی شہر الخلیل میں واقع تاریخی مسجد ابراہیمی کے قریب سے ایک فلسطینی لڑکی کو حراست میں لینے کے بعد نامعلوم مقام پر منتقل کردیا ہے۔

اسرائیل نے مسجد ابراہیمی کی وقف شدہ اراضی ہتھیانے کا منصوبہ تیار کرلیا

اسرائیلی مشیر قانون افیحائی منڈل بلیٹ نے ایک نئے عدالتی حکم کے تحت الخلیل شہر میں قائم تاریخی جامع مسجد ابراہیمی کی اراضی پر قبضے اور اسے یہودی توسیع پسندانہ جرائم اور مقاصد کے لیے استعمال کرنے کی منظوری دے دی ہے۔

مسجد ابراہیمی میں نمازیوں کا قتل عام 26 سال بعد بھی جاری

کل منگل 25 ایک ایسی تاریخ ہے جسے اسلامیان عالم تا قیامت یاد رکھیں گے۔ یہ وہ روز سیاہ ہے جب ایک انتہا پسند اور ننگ آدمیت صہیونی جنونی دہشت گرد نے فلسطین کی تاریخ مسجد ابراہیمی میں داخل ہو کر نماز فجرکے وقت اللہ کے حضور سجدہ ریزنمازیوں پر اندھا دھند حملہ کردیا جس کے نتیجے میں 29 نمازی شہید اور 150 زخمی ہوئے۔ یہ حملہ ایک انتہا پسند یہودی 'باروکھ گولڈچائن' نے کیا جس کے بعد مسجد ابراہیمی کو مسلمانوں اور یہودیوں کے درمیان زمانی اور مکانی اعتبار سے تقسیم کرنے کی راہ ہموار ہوئی۔

اسرائیلی فوج نے یہودی مذہبی تہوارکی آڑ میں مسجد ابراہیمی بند کردی

قابض صہیونی فوج نے فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے جنوبی شہر الخلیل میں واقع مسجد ابراہیمی فلسطینی نمازیوں کے لیے بند کردی ہے۔

اسرائیل نے مسجد ابراہیمی میں مسلمانوں کا داخلہ بند کردیا

یہودیوں کے مذہبی تہوار کی آڑ میں فلسطین کی تاریخی جامع مسجد ابراہیمی میں فلسطینی مسلمانوں کا داخلہ بند کردیا گیا ہے۔

جنوری میں مسجد ابراہیمی 47 بار اذان سے محروم

قابض صہیونی فوج اور پولیس کی جانب سے فلسطین کے مغربی کنارے کے تاریخی شہرالخلیل کی تاریخی جامع مسجد میں فلسطینی شہریوں کی نمازوں کی ادائی اور اذان پرپابندیوں کا ناروا اور غیرقانونی سلسلہ بدستور جاری ہے۔جنوری 2019 ء کے دوران مسجد ابراہیمی کے دروبام 47 بار اذان سے محروم رہی۔

مسجد ابراہیمی میں نمازیوں کےقتل عام کے آثار24 سال بعد بھی موجود!

ارض فلسطین کو بجا طورپر انبیاء کی سرزمین کہا جاتا ہے۔ اس ارض پاک کو یہ نام بلا وجہ نہیں ملا بلکہ یہاں کی مٹی میں حضرت ابراہیم خلیل اللہ اور بنی اسرائیل کے دسیوں عظیم المرتبت پیغمبر آسودہ خاک ہیں۔ انہی بزرگ ہستیوں کی نسبت سے یہ اسلام کے پرانوار مقدس مقامات سے بھی بھرپور ہے مگردرندہ صفت صہیونیوں کی وحشت وبربریت کا نشانہ جہاں فلسطینی قوم ہے وہیں یہ مقدس مقامات بھی ان کا خاص نشانہ ہیں۔

’بانگ اذاں‘ سے محروم مسجد خلیل اللہ کی فریاد!

ارض فلسطین سے آنے آئے روز آنے والی لرزہ خیز خبروں میں یہ افسوسناک خبر بھی اکثر سننے کو ملتی ہے کہ غاصب صہیونی حکام نے تاریخ مقدس مقام ’مسجد خلیل اللہ ‘ کو اذان سے محروم کردیا۔