
اسرائیلی فوج کا فلسطینیوں کی پانچ املاک کی مسماری کا نوٹس
منگل-9-فروری-2021
قابض اسرائیلی فوج نے فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے جنوبی شہر الخلیل میں مسافر یطا کے نواحی علاقے میں فلسطینیوں کی پانچ املاک مسمار کرنے کا حکم دیا ہے۔ دوسری طرف مکانات اور املاک کی مسماری کے خلاف احتجاج کرنے والے فلسطینیوں پر صہیونی فوج نے طاقت کا وحشیانہ استعمال کرکے متعدد فلسطینیوں کو زخمی کر دیا۔