جمعه 15/نوامبر/2024

مزاحمت

یہودی آباد کاروں کے جرائم کے خلاف مزاحمت کا دائرہ وسیع کرنے کا مطالبہ

فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے میں یہودی آباد کاروں کے فلسطینی شہریوں کے خلاف بڑھتے جرائم کے خلاف فلسطینی قوتوں میں شدید غم غصہ پایا جا رہا ہے۔

ایک فلسطینی قیدی کی شہادت، 56 مقامات پر اسرائیل کے خلاف مزاحمت

فلسطین میں اسرائیلی ریاستی دہشت گردی کے خلاف فلسطینی شہریوں کی طرف سے مزاحمتی کوششیں بھی جاری ہیں۔ گذشتہ ہفتے اسرائیلی جیل میں قید ایک فلسطینی شہری پراسرار حالت میں جام شہادت نوش کرگیا۔ شہید کے اہل خانہ اور انسانی حقوق کے کارکنوں نے فلسطینی کی دوران حراست موت کی ذمہ داری اسرائیل پرعاید کی ہے۔

اسماعیل ھنیہ کا مزاحمت اور انتفاضہ کے موافق مضبوط بلاک کی تشکیل پر زور

اسلامی تحریک مزاحمت 'حماس' کے سیاسی شعبے کے سربراہ اسماعیل ہنیہ نے تحریک انتفاضہ کے انتخاب،فلسطینی عوام کی استقامت اور مزاحمت کے تسلسل کی حمایت کے مطابق مستحکم اور مضبوط بلاک بنانے کی ضرورت پر زور دیا ہے۔

فلسطینی مزاحمتی تنظیموں کی مشترکہ عسکری مشقوں میں دشمن کے لیے پیغام

فلسطین کی مزاحمتی تنظیموں کی جانب سے غزہ کی پٹی میں ‌مشترکہ مشقیں شروع کی ہیں۔ 'رکن الشدید' کے عنوان سے شروع کی گئی مشقوں میں پہلی بار غزہ کی عسکری تنظیمیں حصہ لے رہی ہیں۔

محاصرے کو ختم نا کیا گیا تو مزاحمت جاری رکھیں گے: المصری

حماس کے لیڈر مشیر المصری نے کہا کہ اگر اسرائیل نے غزہ کی پٹی میں اپنا محاصرہ جاری رکھا تو فلسطینی مزاحمتی دھڑے خاموش نہیں رہیں گے۔

فلسطینی مزاحمت کے خلاف افواہوں کا بازار گرم ،پس پردہ مقاصد

جب سے فلسطینی مزاحمتی قوتوں نے غزہ کی پٹی میں صہیونی دشمن کے خلاف طاقت کے توازن کے نئے اصول قائم کرنا شروع ہیں تب سے جنگ ہو یا امن صہیونی دشمن اور اس کے خیر خواہوں کی طرف سے مزاحمت کے خلاف افواہوں کا سلسلہ جاری رہا ہے۔

بیٹے کو چار بار عمر قید کی سزا دیے جانے پر بہادر فلسطینی ماں کا رد عمل

اسرائیل کی ایک فوجی عدالت کی طرف سے فلسطینی مزاحمت کار عاصم البرغوثی کو چار بار عمر قید کی سزا سنائے جانے پر اس کی ماں ام عاصف البرغوثی نے کہا ہے کہ اسرائیلی فوجی عدالت کا فیصلہ کاغذ پر موجود روشنائی کے برابر بھی حیثیت نہیں رکھتا۔

جنوبی لبنان سے اسرائیلی فوج کا انخلا مزاحمت کا ثمر تھا:حماس

اسلامی تحریک مزاحمت (حماس) نے کہا ہے کہ جنوبی لبنان سے بیس سال پیشتر اسرائیلی فوج کا انخلا شہدا کے خون اور اسیران کی تکالیف کا نتیجہ تھا۔ اسرائیلی فوج کا انخلا لبنانی مزاحمت کا ثمر ہے جس نے آخر کار صہیونی دشمن کو لبنان سے بھاگنے پرمجبور کیا۔

صہیونی خطرے کے خلاف مزاحمت پر مبنی جامع حکمت عملی ترتیب دی جائے: ھنیہ

اسلامی تحریک مزاحمت "حماس" کے سیاسی شعبے کے سربراہ اسماعیل ھنیہ نے صہیونی ریاست کے بڑھتےخطرے کی روک تھام کے لیے مسلح مزاحمت پرمبنی جامع حکمت عملی تشکیل دینے پر زور دیا ہے۔

غرب اردن میں فلسطینیوں کی مزاحمتی کارروائیوں میں اضافہ: رپورٹ

اسرائیل کے انٹیلی جنس اداروں کی طرف سے جاری کردہ ایک رپورٹ میں‌ بتایا گیا ہے کہ حالیہ ایام میں فلسطین کے علاقے مغربی کنارے میں فلسطینیوں کی طرف سے فوج پر حملوں میں غیر معمولی اضافہ دیکھا گیا ہے۔