جمعه 15/نوامبر/2024

مزاحمت

اعلان بالفور سازش تھی، فلسطین صرف مزاحمت سے آزاد ہو گا: اسلامی جہاد

اسلامی جہاد نے زور دے کرکہا ہے کہ اعلان بالفور ایک خطرناک سازش تھی۔ اس سازش کے ذریعے فلسطین میں ناجائز صہیونی ریاست کا قیام عمل میں لانے کی راہ ہموار ہوئی۔

غرب اردن مزاحمت کا نیا میدان بننے والا ہے:حماس

اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ نے خبردار کیا ہے کہ غرب اردن کے علاقوں میں قابض صہیونی ریاست کے خلاف اٹھنے والی مزاحمت کے بعد ظاہر ہو رہا ہے کہ آنے والے دنوں میں غرب اردن مزاحمت کا نیا میدان جنگ بند سکتا ہے۔

غرب اردن کے عوام قابض دشمن کے خلاف اٹھ کھڑے ہوں: خالد مشعل

اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ کے بیرون ملک امور کے سربراہ خالد مشعل نے غرب اردن کے فلسطینیوں سے اپیل کی ہے کہ وہ قابض دشمن کے مظالم کے خلاف خود بھی کھڑے ہوجائیں اور فلسطینی مجاھدین کو ہر ممکن تحفظ فراہم کریں تاکہ قابض دشمن کے خلاف غرب اردن میں آزادی کی تحریک کو موثر انداز میں آگے چلایا جاسکے۔

غرب اردن میں فلسطینیوں کی فائرنگ سے دو اسرائیلی فوجی زخمی

اسرائیل کے عبرانی ریڈیو نے بتایا ہے کہ کل سوموار کے روز مقبوضہ مغربی کنارے کے شمالی شہر نابلس میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے دو اسرائیلی فوجی زخمی ہوگئے۔

غزہ سرحد پر فلسطینیوں کی فائرنگ سے زخمی اسرائیلی فوجی کی شناخت

اسرائیلی نشانچی فوجی جو ہفتے کے روز غزہ کی سرحد پر زخمی ہوا تھا کی شناخت 21 سالہ سٹاف سارجنٹ بریل شمویلی کے نام سے کی گئی ہے جو بیر یاکوف کی یہودی بستی کا رہائشی ہے۔

قابض اسرائیل کے خلاف مسلح مزاحمت ہماری اولین ترجیح ہے:حسن نصراللہ

لبنان کی شیعہ مزاحمتی تنظیم حزب اللہ کے سیکرٹری جنرل حسن نصراللہ نے کہا ہے کہ قابض صہیونی ریاست کے خلاف مسلح مزاحمت ان کی جماعت کی پہلی ترجیح ہے۔

غرب اردن کے عوام بیتا میں مزاحمت کی مثال کو اختیار کریں: ھنیہ

اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ کے سیاسی شعبے کے سربراہ اسماعیل ھنیہ نے مقبوضہ مغربی کنارے کے عوام پر زور دیا ہے کہ وہ قابض صہیونی دشمن کے خلاف مزاحمت کے لیے بیتا کے علاقے کے عوام کی مزاحمت کو ایک نمونے کے طورپر اختیار کریں۔

معرکہ القدس فلسطینی مزاحمت کی دفاعی ایجادات کا مظہر ثابت ہوا: مشعل

اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ کے سمندر پار سیاسی امور کے سربراہ خالد مشعل نے کہا ہے کہ وسط مئی کے دوران غزہ کی پٹی پر اسرائیلی ریاست کی مسلط کی گئی جنگ کے دوران فلسطینی مزاحمتی قوتوں نے اپنی دفاعی صلاحیت میں جدت اور نئی ایجادات کا ثبوت پیش کیا ہے۔

نمازجمعہ کے بعد مزاحمت کی حمایت میں مسجد اقصیٰ کے باہر مظاہرہ

کل جمعہ کے روز نماز جمعہ کے بعد فلسطینیوں‌ کی بڑی تعداد نے مسجد اقصیٰ کے باہر فلسطینی مزاحمت کی حمایت میں ریلی نکالی۔

بنیادی اصولوں کی پاسداری اور مزاحمت عوامی امنگوں کے بنیادی ستون ہیں

اسلامی تحریک مزاحمت 'حماس' کے سیاسی شعبے کے سربراہ اسماعیل ھنیہ نے کہا ہے کہ فلسطینیوں کو اپنے حقوق کے حصول کے لیے ہرطرح کی مزاحمت کاحق ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ ملک سے نکال باہر کیے گئے فلسطینیوں کے حق واپسی پر کوئی سمجھوتا نہیں کریں گے۔