’فلسطینیوں کی استقامت کو سلام،دشمن کے خلاف ان کی مدد جاری رکھیں گے‘
ہفتہ-28-مئی-2022
لبنان میں مسجد امامین حسنین کے امام اور ممتاز عالم دین سید علی فضل اللہ نے قابض اسرائیل اور اس کے مجرمانہ طرز عمل کے مقابلے میں فلسطینی عوام کی ثابت قدمی پر فلسطینی قوم کو شاندار خراج تحسین پیش کیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ فلسطینی قوم کی استقامت پرانہیں سلام پیش کرتے ہیں اور قابض دشمن کے خلاف فلسطینیوں کی جدو جہد کی حمایت کرتے ہیں۔